پاکستان

نیویارک سٹیٹ میں غیر قانونی امیگرنٹس کےلئے ڈرائیونگ لائسنس کا قانون منظور

غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا بل پہلے نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں منظور ہوا جس کے بعد سینٹ جہاں بھی ڈیموکریٹ کی اکثریت حاصل ہے،میں بھی اس مسودہ قانون کو منظور کر دیا گیا

نیویارک سٹیٹ کے دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعدنیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو کو بھجوایا گیا جس پر انہوں نے فوری طور پر دستخط کرکے اس بل کو قانونی شکل دے دی ہے
نئے قانون کے تحت نیویارک سٹیٹ امریکہ کی 13ویں ریاست بن گئی ہے کہ جس میں بسنے والے غیر قانونی تارکین وطن بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے،امیگرنٹس کمیونٹیز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
غیر قانونی تارکین وطن رواں سال دسمبر میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اپلائی کر سکیں گے ، غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام تقاضے پورے کرنے ہونگے

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ میں ایک نئے قانون کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت سٹیٹ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے ۔اس سلسلے میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا بل ”گرین لائٹس بل “پہلے نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں منظور ہوا جس کے بعد سینٹ جہاں بھی ڈیموکریٹ کی اکثریت حاصل ہے،میں بھی اس مسودہ قانون کو منظور کر دیا گیا
سٹیٹ کے دونوں ایوانوں سے بل منظور ہونے کے بعدنیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو کو بھجوایا گیا جس پر انہوں نے فوری طور پر دستخط کرکے اس بل کو قانونی شکل دے دی ہے ۔ اب اس نئے قانون کے تحت نیویارک سٹیٹ امریکہ کی 13ویں ریاست بن گئی ہے کہ جس میں بسنے والے غیر قانونی تارکین وطن بھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
امیگرنٹ کمیونٹیز کی حامی تنظیموں اور ایڈوکیٹس کی جانب سے اس نئے قانون کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف نیویارک سٹیٹ کی معاشی ترقی پر مثبت اثرت مرتب ہوںگے بلکہ سٹیٹ میں ہونیوالے کارحادثات میں بھی کمی ہو گی مزید براں غیر قانونی تارکین وطن کو نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہو گی ۔
مذکورہ قانون آئندہ 180دن میں قانونی شکل اختیار کرے گا یعنی کہ غیر قانونی تارکین وطن رواں سال دسمبر میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اپلائی کر سکیں گے ۔قانون سازوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کےلئے موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کے تمام تقاضے ،تحریری ٹیسٹ اور روڈ ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے ہونگے ۔

Related Articles

Back to top button