اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کو پاکستان میں سیلاب کی صورت میں آنے والی قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کے بارے میں بریفننگ دی گئی
پاکستان پہنچنے سے قبل سیکرٹری جنرل نے نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا
اسلام آباد (اردو نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس ، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کئے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سیلاب کی تباریوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ پاکستان پر ان کا شکرئیہ ادا کیا گیا ۔
سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ۔
سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں سیلاب کی صورت میں آنے والی قدرتی آفت کی تباہ کاریوں کے بارے میں بریفننگ دی گئی ۔ پاکستان پہنچنے سے قبل سیکرٹری جنرل نے نیویارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔
Discussed with PM @CMShehbaz Pakistan's response to devastating floods.
Pakistan suffers—yet has done almost nothing to contribute to climate change.
I urge countries to generously support the humanitarian response, recovery & reconstruction as a matter of solidarity & justice. pic.twitter.com/iK1kEZSAaq
— António Guterres (@antonioguterres) September 9, 2022
انٹونیو گٹیرس ، پاکستان میں دو روز قیام کریں گے ۔ اس دوران وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںاور متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں کریں گے ۔
Secretary-General António Guterres (centre right) meets with Muhammad Shehbaz Sharif, Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan.
اردو نیوز یو ایس اے