پاکستانکالم و مضامین

امریکہ میں عمر شریف کے مداح غمگین

عمر شریف کا نام ہی ایسا تھا کہ صرف نام سن کو چہروں پر ازخود مسکراہٹ آجاتی تھی ۔ ان مداحوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پرفارمنس کے حوالے سے عمر شریف کی بہت یادیں موجود ہیں

نیویارک (اردونیو ز ) امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی بالخصوص شہنشاہ ظرافت عمر شریف کے لاکھوں مداح ، عمر شریف کی وفات پر غمگین اور افسردہ ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا نام ہی ایسا تھا کہ صرف نام سن کو چہروں پر ازخود مسکراہٹ آجاتی تھی ۔ ان مداحوں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پرفارمنس کے حوالے سے عمر شریف کی بہت یادیں موجود ہیں۔انہوں نے امریکہ میں بھی بہت سے یاد گار شو کئے ۔ مداحوں مزید کہنا ہے کہ عمرشریف اپنے فن کے حوالے سے ہمیشہ ان کی یادوں میں زندہ رہیں گے اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی منزلیں آسان فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں ۔
امریکہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ پارمز پر عمر شریف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور شہنشاہ ظرافت عمر شریف کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
واضح رہے کہ عمر شریف علاج کے لئے امریکہ آرہے تھے ۔ اس دوران کی ائیر ایمبولنس کو جرمنی میں رکنا پڑا جہاں عمر شریف کو نمونیا ہونے کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں داخل کرودیا گیا جہاں وہ دن دن زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

Related Articles

Back to top button