" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستان

ایمبولنس حادثہ، جواں سال پاکستانی کمپیوٹر انجنئیر عمر جاوید جاں بحق

جان بچانے والی ایمبولنس ،بدقسمتی سے عمر جاوید کی جان لینے کا سبب بن گئی ۔عمر جاوید کی نماز جنازہ حمزہ مسجد ، ویلی سٹریم میں ادا کی گئی

عمر جاوید گھر سے دوسرا برگر لینے نکلا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ اب گھر کبھی واپس نہیں آئیگا۔ اس نے قریبی سٹور پر جا کر دوسرا برگر لیا اور گھر کی طرف پیدل چلنا شروع کردیا
اس دوران علاقے میں تیزبارش ہو رہی تھی ۔سڑک کراس کرتے ہوئے وہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار ایمبولنس سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا
انہیں موقع پر فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی اور قریبی ہسپتال بھی لے جایا گیا لیکن عمر جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا
متوفی کے گھر جب اس کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کو جواں سال بیٹے کی موت کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور قیامت صغریٰ برپا ہو گئی
نماز جنازہ حمزہ مسجد میں ادا کی گئی ، جواں سال پاکستانی کی المناک موت پر ہرآنکھ اشکبار تھی اور شرکاءسوگوار خاندان کے ارکان کو دلاسہ دیتے رہے

نیویارک (ارد و نیوز ) نیویارک کے نواحی علاقے المانٹ، لانگ آئی لینڈمیںپیش آنے والے ایمبولنس حادثے میں جواں سال پاکستانی کمپیوٹر انجنئیر عمرجاوید کی جاں بحق ہوگیا۔یوں جان بچانے والی ایمبولنس ،بدقسمتی سے جان لینے کا سبب بن گئی ۔عمر جاوید کی نماز جنازہ حمزہ مسجد ، ویلی سٹریم میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں متوفی کے اہل خانہ کے علاقہ اس کے مرحوم والد کے قریبی دوست احباب ، کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پر جواں سال پاکستانی کی المناک موت پر ہرآنکھ اشکبار تھی اور شرکاءسوگوار خاندان کے ارکان کو دلاسہ دیتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق متوفی عمر جاوید 22جولائی کو شام سوا آٹھ بجے گھر کے ساتھ واقع ایک سٹور سے برگر لینے نکلا ،برگر لے کر وہ گھر آیا اور کھانا کھایا۔ اس دوران اس کو مزید بھوک محسوس ہوئی اور اس نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ ایک اور برگر لینے جا رہا ہے ۔ عمر جاوید گھر سے دوسرا برگر لینے نکلا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ اب گھر کبھی واپس نہیں آئیگا۔ اس نے قریبی سٹور پر جا کر دوسرا برگر لیا اور گھر کی طرف پیدل چلنا شروع کردیا ۔ اس دوران علاقے میں تیزبارش ہو رہی تھی ۔سڑک کراس کرتے ہوئے وہ دوسری جانب سے آنے والی تیز رفتار ایمبولنس سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا ۔انہیں موقع پر فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی اور قریبی ہسپتال بھی لے جایا گیا لیکن عمر جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
متوفی کے گھر جب اس کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کو جواں سال بیٹے کی موت کی اطلاع ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا اور قیامت صغریٰ برپا ہو گئی۔
متوفی عمر جاوید کے والد چوہدری جاوید لنگڑیال مرحوم کا تعلق بنگیال ، گجرات سے تھا جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوگیا تھا جو کہ پنجاب آٹوز کے حمید مغل کے ساتھ کام کرتے تھے۔ متوفی عمر جاوید اپنے انکل چوہدری ذکاءکے ساتھ ایسٹوریا ، کوینز (نیویارک)میں رہتے تھے۔ پاکستانی کمیونٹی نے عمر جاوید کی جواں سال موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطاءفرمائے اور مرحوم کی منزلیں آسان فرمائیں ، اس کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Umar Javed, Long Island, ambulance accident

Related Articles

Back to top button