افغانستان سے چارہزار امریکی فوجی واپس بلوانے کا فیصلہ
افغانستان میں اس وقت کل 13ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن میں چارہزار واپس بلائے جانے کے بعد وہاں ان کی تعداد نوہزار رہ جائے گی
واشنگٹن (اردو نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے مزید چارہزارفوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔ یہ انخلامیں ہی ہونے کا امکان ہے۔ مختلف امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں اس وقت کل 13ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن میں چارہزار واپس بلائے جانے کے بعد وہاں ان کی تعداد نوہزار رہ جائے گی ۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جن فوجیوں کو واپس بلایا جا ر ہا ہے، اس کی کچھ نئے فوجیوں کو تعینات کرکے افغانستان بھیجا جائے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28نومبر کو افغانستان کا تھینکس گیونگ کے موقع پر اچانک دورہ کیا گیا ۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے جنگ بندی پر زور دیا تھا ۔امریکی حکا م اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم نکتہ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی بھی ہے ۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلاہو اور وہاں جنگ بندی کے بعد معاملات سیاسی حل کی طرف جائیں جس میں افغان سیاسی قیادت اور متحارب گروپ باہمی افہام و تفہیم سے معاملات کو طے کریں
Trump admin intends to announce withdrawal of about 4,000 troops from Afghanistan