بین الاقوامی

امریکی تیل پانی سے بھی ارزاں

تیل پانی سے بھی ارزاں ہوگیا، عالمی مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا، کینیڈا میں تیل کے کنوئیں بند کر دیئے گئے

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )تیل پانی سے بھی ارزاں ہوگیا، عالمی مارکیٹ کریش کر گئی جس کے بعد امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا، کینیڈا میں تیل کے کنوئیں بند کر دیئے گئے۔امریکی کروڈ آئل پہلی بار منفی میں چلا گیا۔واضح رہے کہ منفی میں جانے والا خام تیل صرف وہی اس قیمت میں خرید سکتا ہے جس کے پاس سٹور ہے اور وہ ڈلیوری اٹھا سکتا ہے۔ اس کے لیے علاہ یہ منفی ڈالر قیمت رات بارہ بجے تک ہیں، ایسا پہلے بھی ہوتا آیاہے لیکن اگر کوئی ملک یہ خریدے گا تو اسے قیمت آج رات یا کل تک ڈلیوری اٹھانا ہوگی ، ورنہ یہ پہلے والی قیمت پر ہی چلے گا۔سٹوریج کی وجہ سے ایسا مسئلہ ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، اس دوران سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد دونوں ممالک میں ’ڈیل‘ ہوئی تھی، دو روز قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے کو ملا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکا میں خام تیل کی قیمت چار دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو رمضان میں پھل، سبزیاں اور دیگر اجناس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں کیوں کہ ان پر ٹرانسپورٹیشن کی لاگت کم ہوجائے گی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب میں کمی ہے جبکہ امریکی خام تیل کےذخائرکی اسٹوریج کپیسٹی کم پڑنے لگی۔
خیال رہے گذشتہ ہفتے سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی یومیہ پیداوار کم کرنے کا معاہدہ ہوا تاکہ تیل کی طلب میں بہتری اور قیمتیں مستحکم کی جا سکیں۔ اس پابندی کا اطلاق تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک پر ہوتا ہے تاہم اس فیصلے کے باوجود تیل کی قیمتوںمیں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تیل کی طلب میں اسی طرح کمی ہوتی رہی تو قیمتیں مستحکم نہیں ہو سکیں گی۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button