پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں دو ڈکیتی کی وارداتیں، پولیس کو ملزمان کی تلاش

NYC Police Seek Public's Help in Identifying Suspects in Two Armed Robberies, No Injuries Reported

برونکس اور بروکلین کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان نے اسلحہ دکھا کر دوکانداروں کو لوٹ لیا

نیویارک ( اردو نیوز ) نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ شہر میں ہونیوالی دو مختلف ڈکیتی کی وارداتوں کے سلسلے میں عوام سے ملزمان کی شناخت اور ان کی موجودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔پہلی واردات 21 اکتوبر 2024 کو شام کوپیش آئی، جب ایک نامعلوم شخص نے 773 لیڈگ ایونیو پر واقع ایک کاروباری مرکز میں داخل ہو کر 38 سالہ ملازم کو اسلحہ دکھا کر دھمکایا اور دکان سے سامان چرا کر فرار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

49 Pct- Robbery
49 Pct- Robbery

دوسری واردات 28 ستمبر 2024 کو رات 11پونے بارہ بجے کے قریب پیش آئی۔ اس واقعے میں دو افراد 2474 فلیٹ بش ایونیو پر ایک دکان میں داخل ہوئے اور 55 سالہ ملازم کو دھمکایا۔ ایک ملزم نے ہتھیار دکھا کر دکان سے سامان چرایا جبکہ دوسرا ملزم پہرے پر موجود رہا۔ دونوں ملزمان موقع سے پیدل فرار ہو گئے۔ اس واردات میں بھی کسی کو جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس کے مطابق، ایک مشتبہ شخص جس کی تلاش جاری ہے، اس کا قد بھاری ہے اور رنگ ہلکا ہے۔ وہ آخری بار سیاہ ٹی شرٹ اور سفید شارٹس پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ان ملزمان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ان مجرموں کو گرفتار کیا جا سکے۔

NYC Police Seek Public’s Help in Identifying Suspects in Two Armed Robberies, No Injuries Reported

Related Articles

Back to top button