امریکی سینٹ میں سابق صدرٹرمپ کا ٹرائل 8فروری کو شروع ہوگا
ایوانِ زیریں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کےلئے ایوانِ بالا (سینیٹ) کو باضابطہ طور پر الزامات پر مبنی دستاویزات حوالے کر دیں
واشنگٹن (اردونیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف منظور ہونیوالی مواخذے کی تحریک میں عائد کردہ الزام پر یو ایس سینٹ میں ٹرائل 8فروری کو شروع ہو گا۔ اس سلسلے میں ایوانِ زیریں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کےلئے ایوانِ بالا (سینیٹ) کو باضابطہ طور پر الزامات پر مبنی دستاویزات حوالے کر دی گئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو بغاوت کے لیے اکسانے اور ہجوم کو کانگریس کی عمارت پر چڑھائی کی ترغیب دینے کے الزامات ہیں۔ایوانِ نمائندگان کے ارکان پیر کی شام سینیٹ چیمبر میں آئے اور انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کے خلاف دفعات پر مبنی دستاویزات پیش کی۔اس موقع پر ایوانِ زیریں کے رکن جیمی راسکن نے ٹرمپ کے خلاف الزامات پڑھتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی سیکیورٹی اور حکومتی اداروں کے خلاف بڑا خطرہ ہیں۔
سینٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرائل کے لیے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے ارکان نے تیاری کے سلسلے میں کچھ وقت دینے پر اتفاق کیا ہے۔سینٹ میں سابق صدر کو مجرم ٹھہرانے یا انہیں الزامات سے بری کرنے کی کارروائی آٹھ فروری سے شروع ہو گی۔
Trump’s impeachment trial to begin on February 8