ڈونلڈ ٹرمپ کا کابینہ سازی کا عمل جاری ، بائیڈن کی اقتدار منتقل کرنے کی تیاریاں
Donald Trump Continues Cabinet Formation Process as Biden Prepares for Power Transition
منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاو¿س کا پریس سیکریٹری بنانے کا بھی اعلان کیا ،کیرولائن اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کی خدمات انجام دے چکی ہیں، 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے فاکس نیوز کی اسٹوڈنٹ اسسٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا
ٹرمپ نے کیرولائن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ہوشیار ہے اور اچھی گفتگو کرنے میں مہارت رکھتی ہے، مجھے پورا اعتماد ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور امریکی عوام تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی
چند ماہ قبل اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی کیرولائن ڈونلڈ ٹرمپ کے ’امریکا فرسٹ‘ تارکین وطن مخالف ایجنڈے کی حامی ہیں اور وہ روایتی میڈیا کمپنیوں کے لیے بھی نفرت کا اظہار کرچکی ہیں۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا تھا، وہ خارجہ تعلقات اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سینئر رکن بھی ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔اس سے قبل 8 نومبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی منیجر سوزی وائلز کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا تھا
نیویارک ( اردونیوز ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 سالہ کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاو¿س کا پریس سیکریٹری نامزد کردیا، انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کی پریس سیکریٹری کے فرائض انجام دیے تھے۔نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیوٹ کو وائٹ ہاو¿س کا پریس سیکریٹری بنانے کا بھی اعلان کیا ہے، کیرولائن اس سے قبل ٹرمپ کے دور میں اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کی خدمات انجام دے چکی ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے فاکس نیوز کی اسٹوڈنٹ اسسٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اس کے بعد سے ان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں اور اس بار انہیں وائٹ ہاو¿س کے لیے پریس سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے، وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی کم عمر ترین شخصیت ہوں گی۔
ٹرمپ نے کیرولائن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ہوشیار ہے اور اچھی گفتگو کرنے میں مہارت رکھتی ہے، مجھے پورا اعتماد ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور امریکی عوام تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی۔نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی کیرولائن ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ہمیشہ ان کے قریب موجود رہیں، انہوں نے انتخابی مہم کے دوران تمام ریلیوں میں ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وہ ٹرمپ کے ساتھ عدالت میں پیشی پر بھی دکھائی دیں۔
چند ماہ قبل اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی کیرولائن ڈونلڈ ٹرمپ کے ’امریکا فرسٹ‘ تارکین وطن مخالف ایجنڈے کی حامی ہیں اور وہ روایتی میڈیا کمپنیوں کے لیے بھی نفرت کا اظہار کرچکی ہیں۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو روز قبل ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا تھا، وہ خارجہ تعلقات اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سینئر رکن بھی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی، وہ حکومتی کارکردگی کی مہم کی قیادت کریں گے۔اس سے قبل 8 نومبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی منیجر سوزی وائلز کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا تھا۔
Donald Trump Continues Cabinet Formation Process as Biden Prepares for Power Transition