پاکستان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون میں برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ملکہ برطانیہ الزبتھ کے 67سالہ دور اقتدار میں صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہونگے کہ جن کو ملکہ برطانیہ کی دعوت پر سرکاری دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا

President Donald J. Trump and First Lady Melania Trump with Her Majesty Queen Elizabeth II | July 13, 2018 (Official White House Photo by Shealah Craighead)

واشنگٹن (اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جون میں برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ۔اس بات کا اعلان بکنگھم پیلس کی جانب سے کیا گیا ۔ملکہ برطانیہ الزبتھ کے 67سالہ دور اقتدار میں صدر ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہونگے کہ جن کو ملکہ برطانیہ کی دعوت پر سرکاری دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔
تجزئیہ نگاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا تین روزہ دورہ ان کی امیگریشن سمیت بعض پالیسیوں کے حوالے سے برطانیہ میں تنقید کا نشانہ بنے گا ۔دریں اثناءبرطانوی وزیر اعظم تھریسا مے جو کہ بریگزٹ ڈیل کی وجہ سے مخالفین ہی نہیںبلکہ اپنی ہی پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے بھی تنقید کی زد میں ہیں ، امید ظاہر کررہی ہیں کہ صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ سے امریکہ برطانیہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہو گی ۔صدرٹرمپ کی جانب سے بھی دورہ برطانیہ کو اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔

Trump accepts Queen Elizabeth’s invitation to visit U.K

Related Articles

Back to top button