" "
امیگریشن نیوز

’امریکہ کےلئے امیگریشن ‘عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صدارتی حکمنامہ جاری کرونگا، صدر ٹرمپ کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت پر ہونیوالے معاشی اثرات کو پیش نظررکھتے ہوئے امریکہ کے لئے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

عظیم امریکی شہریوں کے روز گار کے تحفظ کے لئے ، میں ایک صدارتی حکمنانہ جاری کرنے جا ر ہا ہوں جس کے تحت امریکہ کے لئے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ٹرمپ

واشنگٹن (اردونیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت پر ہونیوالے معاشی اثرات کو پیش نظررکھتے ہوئے امریکہ کے لئے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے 20اپریل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے جانیوالے اپنے ٹویٹ میں کہی ۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1252418369170501639?s=20

صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کو نظر نہ آنیوالا دشمن قراردیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نظر نہ آنیوالے دشمن کی جانب سے کئے جانیوالے حملے کے پیش نظر اور اپنے عظیم امریکی شہریوں کے روز گار کے تحفظ کے لئے ، میں ایک صدارتی حکمنانہ جاری کرنے جا ر ہا ہوں جس کے تحت امریکہ کے لئے امیگریشن کو عارضی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
امریکہ کی امیگرنٹ کمیونٹیز ، امیگرنٹ ایڈوکیٹس سمیت سیاسی حلقوں میں اس نئے اعلان پر شدید تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کے لئے امیگریشن معطل کرنے کا کیا مطلب ہے ؟اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم وہ اپنے صدارتی مہم سے لے کر صدر منتخب ہونے کے بعد تک مسلسل امریکہ میں امیگریشن کو محدود اور امیگریشن قوانین کو سخت سے سخت بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں ۔
امیگریشن ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر (صدارتی حکمنامے) کو دیکھ کر ہی انداز ہ ہو سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ کس قسم کی قسم کی امیگریشن معطل کرسکتے ہیں تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر صدر کی جانب سے کوئی ایسا حکمنامہ جاری ہوتا ہے تو ان کے ماضی کے سفری پابندیوں سمیت دیگر حکمانوں کی طرح مجوزہ حکمنامہ کے خلاف بھی امیگرنٹس ایڈوکیٹس عدالت سے رجوع کریں گے اور ایک مختلف عدالتی سطحوں پر ایک طویل قانونی جنگ ہونے کا امکان ہے ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کو ایگزیکٹو اختیارات کے تحت امریکہ کے لئے امیگریشن کی عارضی معطلی کے حوالے سے محدود اختیارات حاصل ہیں ، وہ کانگریس کے قانون سازی کے ذریعے نئے قانون یا پہلے سے موجود قانون کو ختم کرنے کے اختیار کو بائی پاس نہیں کر سکتے ۔
امریکہ میں موجود امیگرنٹس کمیونٹیز جو کہ پہلے ہی کرونا وائرس کے بحران کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ، صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ سے مزید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

Trump to suspend Immigration to U.S.A.

Related Articles

Back to top button