پاکستان
ٹرمپ انتظامیہ کا ہنڈورس کے57ہزار تارکین وطن کا ٹی پی ایس امیگریشن سٹیٹس ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اردو نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں 1999سے مقیم ہنڈورس سے تعلق رکھنے والے 57ہزار تارکین وطن کے عارضی لیگل سٹیٹس کو ختم کرنے کا آئندہ دو سال سے کم عرصے میں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ان تارکین وطن کو انتظامیہ کی جانب سے 12سے18مہینوں کی مہلت دی جائے گی کہ وہ اپنے وطن کو واپس لوٹ جائیں ۔ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری کرسٹ جین نیلسن کی جانب سے جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ ہنڈورس میں حالات پہلے سے بہتر ہیں اور تارکین وطن کی وطن واپسی کے لئے موزوں ہے ۔