" "
پاکستان

میکسیکوبارڈر دیوار کےلئے فنڈز کی منظوری تک شٹ ڈاون جاری رہے گا، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں کی جزوی بندش کے معاملے میں کسی قسم کی مفاہمت پر تیار نہیں ہیں اور اس مسئلے کے حل تک بجٹ دستاویزات پر دستخط نہیں کریں گے
صدر ٹرمپ بارڈردیوار کی تعمیر پر بضد ہیں ، حزب اختلاف کی مخالفت قائم،صدر نے بجٹ دستاویز پر دستخط نہیں کیے ،جزوی حکومتی شٹ ڈاون برقرار اور تقریباً 8 لاکھ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم کی فراہمی تک شٹ ڈاو¿ن جاری رہے گا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے مہاجرین کی امریکا آمد کی روک تھام کے لیے دیوار کی تعمیر کے لیے مختص پانچ ارب ڈالر کی سینیٹ سے منظوری تک شٹ ڈاو¿ن جاری رہنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کی جزوی بندش کے معاملے میں کسی قسم کی مفاہمت پر تیار نہیں ہیں اور اس مسئلے کے حل تک بجٹ دستاویزات پر دستخط نہیں کریں گے چاہے معمول کی حکومتی کارکردگی کتنے ہی عرصے کیوں نہ بند رہے۔امریکی صدر ٹرمپ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر پر بضد ہیں جس پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید مخالفت پر انہوں نے بجٹ دستاویز پر دستخط نہیں کیے تھے جس کے باعث جزوی حکومتی شٹ ڈاون کا سامنا ہے اور تقریباً 8 لاکھ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں۔واضح رہے چند روز قبل میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے رقم مختص کرنے پر امریکی صدر اور اپوزیشن کے درمیان تناوپیدا ہوگیا تھا۔ اس معاملے پر امریکی صدر کو اپنی جماعت کے اراکین کی بھی مخالفت کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button