پاکستان

امریکی بارڈرز پر پیدا ہونے والا امیگریشن بحران ٹل گیا،ٹرمپ نے دستخط کر دئیے

صدر ٹرمپ چند روز اپنے فیصلے پر قائم رہے کہ وہ پالیسی تبدیل نہیں کریں گے تاہم بدھ کو انہوں نے اپنا ہی فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا کہ بچوں کو والدین کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے

نیویارک (اردو نیوز) صدر ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ چند دنوں سے امریکی بارڈرز پر پیدا ہونیوالے امیگریشن بحران کا ایگزیکٹو آرڈر کے بعد خاتمہ ہو گیا ۔ بحران اس وقت پیدا ہوا کہ جب وسطی امریکہ کے حالات سے مبینہ طور پر جاں بچا کر آنے والے تارکین وطن نے امریکی بارڈرز کے ذریعے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی ۔ ان والدین کے ساتھ ان کے کم عمر بچے بھی تھے ۔سرحد عبور کرکے پناہ کی درخواست کرنے والے ان تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا لیکن گرفتاری کے بعد والدین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچوں کو ان سے الگ کرتے ہوئے الگ رکھا گیا ۔ والدین کو بچوں سے الگ کرنے کی اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں ایک بحران پیدا ہو گیا اور صدر ٹرمپ کی اپنی جماعت سمیت اہم قائدین کی جانب سے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اس مسلہ پر صدر ٹرمپ چند روز اپنے فیصلے پر قائم رہے کہ وہ پالیسی تبدیل نہیں کریں گے تاہم بدھ کو انہوں نے اپنا ہی فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا کہ بچوں کو والدین کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے

Related Articles

Back to top button