پاکستان

امریکہ کا شام سے مکمل فوجی انخلا کا اعلان

 
اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کیا گیا کہ امریکہ کو شام میں داعش پر فتح کے مشن میں مکمل کامیابی ہوئی ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 19دسمبر کو یہاں ڈرامائی انداز میں شام سے امریکی فوجوں کے مکمل انخلا کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کو شام میں داعش کے خاتمے میں مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی حکام نے صدر ٹرمپ کا حکمانہ جاری ہونے کے بعد شام میں موجود امریکی فوجوں کے انخلا کے لئے اقدام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شام میںموجود دو ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کا کب تک مکمل انخلا ہوگا اور وہ کب تک امریکہ واپس پہنچ جائیں گے ۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے بدھ میں جاری کردی ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم نے شام میں داعش کو شکست دے دی ہے جو کہ میری انتظامیہ کی شام میںموجودگی کی واحد وجہ تھی ۔

Related Articles

Back to top button