" "
بین الاقوامی

”سٹیٹ آف دی یونین “خطاب ”سٹیٹ آف دی کنفیوژن“ بن گیا

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نیسنی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے لئے حکومتی شٹ ڈاوں کو ختم کریں

ڈیموکریٹ پارٹی کا اکثریت والا ایوان تب تک خطاب کے لیے ”پیش کردہ قرارداد کو زیر بحث نہیں لائے گا“ جب تک مکمل وفاقی حکومت دوبارہ کھول نہیں دی جاتی

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نیسنی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے لئے حکومتی شٹ ڈاوں کو ختم کریں جبکہ صدر ٹرمپ اس بات پر مصر ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے کانگریس کے چیمبر میں ہی خطاب کریں گے ۔سپیکر پلوسی کی جانب سے صدر سے کہا گیا ہے کہ وہ ایوان میں آکر خطاب کی بجائے اپنا خطاب لکھ کر بھجوا دیں ۔سپیکر کا مزید کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کا اکثریت والا ایوان تب تک خطاب کے لیے ”پیش کردہ قرارداد کو زیر بحث نہیں لائے گا“ جب تک مکمل وفاقی حکومت دوبارہ کھول نہیں دی جاتی۔سپیکر نے مزید کہا کہ جب تین جنوری کو انھوں نے اس ضمن میں دعوت پیش کی تھی، انھیں نہیں معلوم تھا کہ 29 جنوری تک شٹ ڈاون جاری رہے گا، جس تاریخ پر باہمی طور پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button