امیگرنٹ امریکہ کیسے آئیں، صدر ٹرمپ نے راستے اور طریقہ بتادیا
امریکہ میں غیر قانونی امیگرنٹس کی آمد کے سلسلے کو روکنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم قانونی طور پر امریکہ آنے والے امیگرنٹس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ۔صدر ٹرمپ
امیگرنٹس کی حامی تنظیموں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ سے زیادہ ان کے ایکشن زیادہ اہم ہیں ۔ انہوں نے جو کہا ہے اس پر عمل ہوتا ہوا نظربھی آئے
نیویارک (اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں امیگرنٹس کی آمد کے حوالے سے اہم اور حوصلہ افزا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ میں مزید امیگرنٹس آئیں کیونکہ امریکی کمپنیوں کو مزید ورکرز کی ضرورت ہے ۔
صدر ٹرمپ جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امیگرنٹس کے حوالے سے سخت گیر روئیہ رکھتے ہیں، نے اپنے مذکورہ موقف کی وضاحت میں کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی امیگرنٹس کی آمد کے سلسلے کو روکنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم قانونی طور پر امریکہ آنے والے امیگرنٹس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ۔
وائٹ ہاو¿س میں امریکہ کی اہم 20کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم محفوظ اور مضبوط بارڈرچاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ امریکہ بڑی تعداد میں لوگ بھی آئیں ۔ بہت سے لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکہ آنے کے راستے بند کرنا چاہتے ہیں، ایسا ہر گز نہیں ہے ۔امیگرنٹ امریکہ ضرور آئیں لیکن قانونی عمل سے گذر کر آئیں ۔
امیگرنٹس کی حامی تنظیموں کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے الفاظ سے زیادہ ان کے ایکشن زیادہ اہم ہیں ۔ انہوں نے جو کہا ہے اس پر عمل ہوتا ہوا نظربھی آئے ۔
صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں امیگریشن کے حوالے سے سخت پالیسی پر روز اول سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ صدر کی زیادہ توجہ ملک کے جنوبی بارڈرز پر دیوار کی تعمیر کے اپنے منصوبے پر عملدرامد پر ہے جس کےلئے وہ روز اول سے کوشش میں ہے لیکن کانگریس سے فنڈنگ کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اسی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے ایمرجنسی کے نفاذ کے ذریعے بارڈر پر دیوار کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔
امریکہ میں دوسرا اہم مسلہ ملک میں موجود ایک کروڑ سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بھی ہیں جن کے کسی بھی قسم کے لیگل سٹیٹس دینے کی تمام ترکوششیں گذشتہ بیس سالوں سے ناکام ہوتی آرہی ہیں اور بنیادی وجہ ملک کی دو بڑی جماعتوں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کا جامع امیگریشن اصلاحات پر متفق نہ ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی پاکستان کےلئے ویزہ پالیسی میں اہم تبدیلیاں
یہ بھی پڑھیں:امیگریشن کی جانب سے دو بڑی سہولتوں کا اعلان
President Trump said he wants more immigration because U.S. companies need more workers