پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو میں کمی واقع ہوئی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ اور ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ایک تناو ہے

واشنگٹن (اردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناو¿ میں کمی واقع ہوئی ہے۔وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ملک چاہتے ہیں تو میں مدد کے لیے تیار ہوں، وہ جانتے ہیں میری پیشکش اب بھی برقرار ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر کے معاملے پر ایک تناو¿ ہے، میرے خیال میں اس وقت ان دونوں ملکوں کے درمیان تناو¿ میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، دو ہفتے پہلے جو تھا اب ویسا نہیں ہے۔

Trump, Kashmir, Pak-India

Related Articles

Back to top button