پاکستان

صدر ٹرمپ کا اٹارنی جنرل سیشن کو ملر تحقیقات روکنے کا حکم

صدر ٹرمپ کے اس حالیہ ٹویٹ کے بعد ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ روسی مداخلت کی تحقیقات میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں یا نہیں ؟

واشنگٹن ( اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن 2016میں روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے رابرٹ ملر کو روکنے کےلئے کہا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اپنے اٹارنی جنرل جیف سیشن کو کہی ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اٹارنی جنرل سیشن کو ملر تحقیقات روکنی چاہئیے کیونکہ یہ امریکہ کے لئے باعث نقصان ثابت ہو رہی ہے ۔
صدر ٹرمپ کے اس حالیہ ٹویٹ کے بعد ایک بار پھر یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ روسی مداخلت کی تحقیقات میں حائل ہونے کی کوشش کررہے ہیں یا نہیں ؟
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 

”یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور اٹارنی جنرل جیف سیشن کو اس دھاندلی زدہ ”وچ ہنٹ “ کو روکنا چاہئیے ، اس سے پہلے کہ یہ ہمارے ملک پر مزید دھبہ بنے ۔باب ملر تنازعات سے بھرپور ہیں اور ان کے 17ناراض ڈیموکریٹس جو کہ یہ گندہ کام کررہے ہیں،وہ امریکہ کے لئے باعث بے توقیر ہیں “

Related Articles

Back to top button