" "
بین الاقوامیپاکستان

ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخی کے تیسرے صدر ہیں کہ جن کا مواخذہ ہوا ہے

نیویارک (اردو نیوز )امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت رائے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کر دیا گیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے چوتھے صدر تھے کہ جنہیں مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں کہ جن کا مواخذہ ہوا ہے ۔اُن سے قبل سابق امریکی صدر اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کا مواخذہ ہوا تھا۔ صدر رچرڈ نکسن نے مواخذہ اور ٹرائل کا معاملہ آگے بڑھنے سے پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں مواخذے کے دونوں الزامات کی منظور ی کے حق میں کل435میں سے سادہ اکثریت کے مطابق216ووٹ درکار تھے لیکن ڈیموکریٹس کو مطلوبہ اکثریت سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ۔ ایوان میں مواخذے کے دونوں الزامات کے حق میں مطلوبہ اکثریت سے زائد ووٹ ڈالے جانے کے بعد صدر کے مواخذے کا اعلان کر دیا گیا اور اب یہ معاملہ امریکی سینٹ کو اس سفارش کے ساتھ بھجوایا جائیگا کہ صدر کو عہدے سے ہٹایا جائے

Video: Trump Impeached

امریکی آئین کے مطابق اب امریکی سینٹ میںٹرائل ہو گا جس کی صدارت امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے ۔صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کےلئے سینٹ میں دو تہائی اکثریت جو کہ 67(سینیٹرز)بنتی ہے ، کو ٹرائل کے حق میں ووٹ دینا ہوگا بصورت دیگر صدر کو ہٹانے کی تحریک سینٹ میں ناکام ہو جائے گی جہاں ریپبلکن کو اکثریت حاصل ہے ۔
امریکی ایوان نمائندگان میں جب صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا گیا تو اس وقت صدر ٹرمپ امریکی ریاست میں اپنے آئندہ صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم چلا رہے تھے ۔ انہوںنے ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کی کاروائی کو سیاسی بنیادوں پر کی جانیوالی ایک سیاسی کاروائی قرار دیا ہے ۔

President Trump has been impeached on December 18, 2019 by US House of Representative

Related Articles

Back to top button