پاکستان

رشتہ داروں کی بجائے باصلاحیت افراد کےلئے امیگریشن

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کے سلسلے میں صلاح و مشور ے شروع کر دئیے ، کی ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹرز سے ملاقات ، مجوزہ امیگریشن پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی

صدر ٹرمپ اور ریپبلکن سینیٹرز کی ملاقات میں مجوزہ امیگریشن پالیسی کے جو اہم امور زیر بحث آئے ان میں بارڈر سیکورٹی ، امریکن ورکرز کی اجرت میں اضافہ اور تحفظ اور میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم کا قیام تھا
صدر کے مجوزہ امیگریشن پلان میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ امریکہ میں موجود امیگرنٹس کے رشتہ داروں کو امیگریشن دینے کی بجائے باصلاحیت اور قابل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن دی جائے

نیویارک (اردو نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ریپبلکن پارٹی کے اہم سینیٹرز سے ملاقات کی جس میں ان کی مجوزہ امیگریشن پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی ۔ اس پالیسی میں بارڈرز کی سیکورٹی کو جدید انداز میں سخت بنانے کے ساتھ ساتھ میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن تجویز کی گئی ہے ۔فوکس نیوز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا قانون سازوں سے مذکورہ ملاقات کا مقصد مجوزہ امیگریشن پالیسی کی تشکیل کو حتمی شکل دینے سے پہلے قانون سازوں سے ان کا موقف بھی حاصل کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ اور ریپبلکن سینیٹرز کی ملاقات میں مجوزہ امیگریشن پالیسی کے جو اہم امور زیر بحث آئے ان میں بارڈر سیکورٹی ، امریکن ورکرز کی اجرت میں اضافہ اور تحفظ اور میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن سسٹم کا قیام تھا۔رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے مجوزہ امیگریشن پلان میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ امریکہ میں موجود امیگرنٹس کے رشتہ داروں کو امیگریشن دینے کی بجائے باصلاحیت اور قابل افراد کو میرٹ کی بنیاد پر امیگریشن دی جائے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سمیت ریپبلکن کو امیگریشن سمیت کسی بھی امور پر قانون سازی کےلئے ڈیموکریٹس کی تائید و حمایت حاصل کرنا لازم ہے۔

Shaharyar Chaudhry Law Firm AdAd -

Related Articles

Back to top button