امیگریشن نیوزپاکستان

صدر ٹرمپ کی امیگریشن ڈیل اور ڈیموکریٹس کے مطالبات

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت کی حامل ڈیموکریٹس میں میکسیکو بارڈر پر دیوار یا بیرئیر کی تعمیر سمیت امیگریشن کے مسلسل پر معاملات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں

نیویارک (اردونیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت کی حامل ڈیموکریٹس میں میکسیکو بارڈر پر دیوار یا بیرئیر کی تعمیر سمیت امیگریشن کے مسلسل پر معاملات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں ۔اس ڈیڈ لاک کو توڑنے کے لئے صدر ٹرمپ کی جانب سے 19جنوری کو اپنی بارڈر دیوار یا بیرئیر کی تعمیر کے منصوبے کےلئے فنڈنگ کی منظوری کی صورت میں امیگریشن ڈیل کی پیشکش کی گئی جس میں صدر نے کہا کہ اگر بارڈر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ فنڈنگ کی منظوری دے دی جاتی ہے تو وہ کم عمر میں امریکہ آنے والے تارکین وطن کو DACAقانون کے تحت قانونی تحفظ میں مزید تین سال کی توسیع اور ساتھ ہی مختلف ممالک کے ٹی پی ایس سٹیٹس کے حامل تارکین وطن کے قانونی تحفظ میں بھی تین سال کی توسیع کرنے کے لئے تیار ہیں ۔اس تین سالہ عرصے کے دوران ملک کی دونوں بڑی جماعتیں جامع امیگریشن اصلاحات کے لئے اپنے درمیان اتفاق رائے پیدا کر لیں ۔
صدر ٹرمپ کے نشریاتی خطاب سے قبل ہی ان کی ڈیل کی تفصیلات منظر عام پر آگئی تھیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے صدر کے خطاب سے پہلے اور بعد میں بھی سپیکر نینسی پلوسی کی جانب سے ڈیل کو مسترد کر دیا گیا اور کہا گیا کہ شٹ ڈاون کے خاتمے کے لئے میز پر آیا جائے ،بات چیت کی جائے ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں میکسیکو بارڈر ،بیرئیر منصوبے کی فنڈنگ کی منظوری کے مسلہ پر حکومتی شٹ ڈاو¿ن جاری ہے جسے ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے ۔ یہ امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاو¿ن ہے ۔شٹ ڈاون کی بنیادی وجہ ڈیموکریٹس اور صدر ٹرمپ کے درمیان مذکورہ معاملات کا ڈیڈلاک کا شکار ہونا ہے ۔چونکہ ڈیڈ لاک برقرار ہے اس لئے شٹ ڈاون بھی طویل ہو رہا ہے ۔
سپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ سے کہا کہ شٹ ڈاون کو ختم کرو، آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کو اپنی تنخواہیں وصول کرنے دو اور آئیں بیٹھ کر بات کریں ۔
https://twitter.com/SpeakerPelosi/status/1086994625615839232

سپیکر پولسی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس آئندہ ہفتے پورٹس آف انٹری پر اضافی بارڈر سیکورٹی ، ایڈوانس ٹیکنالوجی برائے سکینگ ،پٹرولنگ کے لئے مزید گاڑیوں اور مزید امیگریشن ججوں کی بھرتی کے لئے ووٹ کریں گے
https://twitter.com/SpeakerPelosi/status/1086756248119316482

دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل سپیکر نینسی پلوسی سمیت ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے بعد اپنے ٹویٹ میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امیگریشن ڈیل میں کسی ایمنسٹی کی پیشکش نہیں کی ۔ صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایمنسٹی کی نہیں بلکہ تین سال کے لئے عارضی لیگل سٹیٹس میں توسیع کی پیشکش کی ہے ۔اسی طرح ملک میں موجود گیارہ ملین غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے لئے بھی کوئی بڑا اقدام نہیں ہوگا تاہم سپیکر پلوسی کو احتیاط سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1086977510225727488

سیاسی پنڈتوں کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈیموکریٹس، ریپبلکن اور صدر ٹرمپ میں کچھ اور کچھ لو کی بنیاد پر مزید پیش رفت کا امکان ہے ،

یہ بحی پڑھیں ۔۔۔۔ http://thepakistaninewspaper.com/trump-daca-tpswall-funding/

Trump immigration deal and Democrats demands

Related Articles

Back to top button