پاکستان

ٹرمپ نے یورپ پر30دن کےلئے سفری پابندیاں عائد کر دیں

ٹرمپ نے امریکہ سے یورپ اور یورپ سے امریکہ سفر پر 30دن کےلئے پابندی عائد کر دی ۔ پابندیاں جمعہ کو نافذ ہوںگی۔ پابندیاں برطانیہ پر عائد نہیں ہوں گے

 

واشنگٹن (محسن ظہیر سے ) امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائر س کے پھیلاو¿ کے خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یورپ پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ اس بات کا اعلان انہوں نے بدھ کو وائٹ ہاو¿س سے قوم سے اپنے نشریاتی خطاب کے دوران کیا ۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے یورپ اور یورپ سے امریکہ کے لئے آئندہ تیس دن کے لئے سفر پر پابندی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ان پابندیاں کو اطلاق جمعہ سے ہوگا اور برطانیہ پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ وائرس سے بچاو¿ کے لئے حفظ ما تقدم کے طور پر کیا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے کہا کہ وہ کرونا بحران سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام کرے اور فنڈنگ کو منظور کرے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا سے متاثر ہونیوالے کاروبار اور افراد کے لئے حکومت کی سطح پر اقدام کئے جائیں گے

https://www.facebook.com/WhiteHouse/videos/191563555476703/

 

 

Related Articles

Back to top button