امیگریشن نیوزپاکستان

امریکہ میں ڈیموکریٹ غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنے کیلئے تیار

صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ایسے شہروں میں بھیجنے پر غور کر رہے ہیں جہاں مقامی کارکن انہیں گرفتار کرنے کی بجائے انہیں پناہ دی جاتی ہے

اگر صدر ٹرمپ تارکین کو بھیج کر ہمیں سزا دیناچاہتے ہیں تو ہمارے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے لئے فی الحال تمام آپشنز پر غور کیاجا رہا ہے۔ لیکن اس مسئلے کے لئے میں تاخیر کے ذمہ دار ڈیمو کریٹک ہی ہیں

نیویارک(خصوصی رپورٹ)امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے اقدامات پر صدر ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے نظر آ رہے ہیں۔صدر ٹرمپ اسے نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔ جب کہ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ انسان حقوق کا معاملہ بھی ہے۔صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ایسے شہروں میں بھیجنے پر غور کر رہے ہیں جہاں مقامی کارکن انہیں گرفتار کرنے کی بجائے انہیں پناہ دی جاتی ہے۔ ایسے شہروں کو سنچری سٹی کہا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیلفورنیا ہمیشہ یہ کہتا آیا ہے کہ وہ مزید لوگوں کو ریاست کا حصہ بناناچاہتے ہیں۔ ہم انہیں مزید اور لوگ دیں گے ہم انہیں نہ ختم ہونے والی سپلائی دیں گے۔ دیکھتے ہیں وہاں کے لوگ کتنا خوش ہوتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکہ ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بیان صدر کے دفتر کہ شایان شان نہیں۔ اور ڈیمو کریٹک کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی حال میں غیر قانونی تارکین وطن کا خیر مقدمہ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن سے ہماری کمیونٹی بہتر ہوتی ہے۔ اگر صدر ٹرمپ تارکین کو بھیج کر ہمیں سزا دیناچاہتے ہیں تو ہمارے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے لئے فی الحال تمام آپشنز پر غور کیاجا رہا ہے۔ لیکن اس مسئلے کے لئے میں تاخیر کے ذمہ دار ڈیمو کریٹک ہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button