ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا فٹ بال سے کوئی لینا دینا نہیں ، ٹرمپ
امریکہ کو معاشی اور سماجی طورپر کب اور کیسے کھولا جائے ؟اس بحث و مباحثہ میں اب صدر ٹرمپ اور قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی آمنے سامنے آگئے ہیں
اس تمام بحث و مباحثہ میں اب صدر ٹرمپ اور امریکہ کے ماہر متعددی امراض و قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی آمنے سامنے آگئے ہیں
موسم خزاں میں کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر کی آمد کے امکان کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئیے ، اگر کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر آتی ہے جو کہ ممکن ہے تو اس سال فٹ بال ہر گز نہیں ہونا چاہئیے ،ڈاکٹر انتھونی
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی باور کروادیا کہ اگر فٹ بال کھیل کے دوران فٹ بال کے کھلاڑی امریکہ کے قومی ترانے پر کھڑے نہیں ہوئے تو وہ فٹ بال کھیل نہیں دیکھیں گے
نیویارک (محسن ظہیر سے )امریکہ کرونا وائرس کی وجہ سے جب سے شٹ ڈاو¿ن ہوا ہے اور جب سے ریاستی سطح پر بحالی کے عمل کی طرف رواں دواں ہے تب سے ملک میں یہ بحث بھی مسلسل جاری ہے کہ امریکہ کو کب معاشی ، سماجی و معاشرتی و ثقافتی سطحوں وغیرہ پر کھولنا چاہئیے یا نہیں ۔ اس بحث میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردارمرکزی رہا ہے جو کہ روز اول سے امریکی معیشت کی جلد از جلد بحالی کے حامی رہے ہیں ۔
اس تمام بحث و مباحثہ میں اب صدر ٹرمپ اور امریکہ کے ماہر متعددی امراض و قومی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی آمنے سامنے آگئے ہیں ۔
امریکہ میں فٹ بال ایک مقبول ترین کھیل ہے جسے کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں ۔ملک میں فٹ بال سیزن کی آمد کے حوالے سے اگلے روز جب ایک ٹی وی انٹر ویو میں ڈاکٹر انتھونی فاو¿چی سے پوچھا گیا کہ آیا فٹ بال کے کھیل کو شروع کرنے کی اجازت دینی چاہئیے ؟تو ان کا جواب تھا کہ ”ہاں اگر کھلاڑی کسی بلبلے کے اندر بند ہو کر کھیں ، کمیونٹی سے مکمل تنہا رہیں اور ان کا ہر روز کرونا ٹیسٹ کیا جاتا رہے ۔ایسا بڑا مشکل ہوتا دیکھ رہا ہوں کہ فٹ بال اس سیز ن میں کیسے کھیلا جائے ۔ڈاکٹر انتھونی کا سی این این ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ موسم خزاں میں کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر کی آمد کے امکان کو بھی پیش نظر رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرونا وائرس وبا کی دوسری لہر آتی ہے جو کہ ممکن ہے تو اس سال فٹ بال ہر گز نہیں ہونا چاہئیے ۔
ڈاکٹر انتھونی فاوچی کے ا س انٹرویو کے اگلے روز صدر ٹرمپ نے فٹ بال کھیل کے حق میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرانتھونی فاوچی کا این فل ایل فٹ بال لیگ سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ لیگ والے فٹ بال سیزن کی بہت محفوظ اور کنٹرولڈ آغاز کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔
Tony Fauci has nothing to do with NFL Football. They are planning a very safe and controlled opening. However, if they don’t stand for our National Anthem and our Great American Flag, I won’t be watching!!!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 19, 2020
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی باور کروادیا کہ اگر فٹ بال کھیل کے دوران فٹ بال کے کھلاڑی امریکہ کے قومی ترانے پر کھڑے نہیں ہوئے تو وہ فٹ بال کھیل نہیں دیکھیں گے ۔