" "
امیگریشن نیوزپاکستان

قانونی تارکین وطن کےلئے گرین کارڈز یا امریکی شہریت کا حصول سخت کرنے کی تجویز زیر غور

تارکین وطن یا اس کے اہل خانہ میں سے اگر کسی نے کبھی بھی اوبامہ کئیر، چلڈرن ہیلتھ انشورنس،فوڈ سٹمپ اور دیگر پبلک بینیفٹ استعمال کئے ہوں ، کو امریکہ میں قانونی سٹیٹس دینے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو سکتی ہے

نیویارک (اردو نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے آئندہ چند ہفتوں میں ایک تجویز سامنے لائے جانے کا امکان ہے جس کے تحت ایسے قانونی تارکین وطن کےلئے گرین کارڈ یا امریکی شہریت کا حصول مشکل دیا جائیگا۔اس مجوزہ سخت پالیسی کا اطلاق ایسے قانونی تارکین وطن پر کیا جائے گا کہ جو اوبامہ کئیر سمیت کبھی کسی بھی پبلک ویلفیئر پروگرام سے مستفید ہوئے ہوں ۔

این بی سی نیوز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ مجوزہ پالیسی کے نفاذ کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت بھی نہیں ہو گی ۔ رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ مذکورہ تجویز وائٹ ہاو¿س کے سینئر ایڈوائزر سٹیفن ملر کے اس منصوبے کا حصہ ہے کہ جس کا مقصد ہر سال امریکہ میں قانونی سٹیٹس حاصل کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کمی لانا ہے ۔
این بی سی کے مطابق انہیں مجوزہ پالیسی کا مسودہ دیکھنے کا موقع ملا جس کے مطابق تارکین وطن یا اس کے اہل خانہ میں سے اگر کسی نے کبھی بھی اوبامہ کئیر، چلڈرن ہیلتھ انشورنس،فوڈ سٹمپ اور دیگر پبلک بینیفٹ استعمال کئے ہوں ، کو امریکہ میں قانونی سٹیٹس دینے کی راہ میں رکاوٹ حائل ہو سکتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button