امیگریشن نیوزپاکستان

نیویارک میں ایف بی آئی اور امیگریشن کا بڑا آپریشن،27خطرناک گینگ ممبرزکی گرفتاری کا اعلان

ہم امریکا کی سرحدوں کی خارجی نہیں بلکہ داخلی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں، آج کی کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ مجرم کہیں بھی ہوں، قانون ان تک ضرور پہنچے گا، بارڈر زار

ہم امریکا کی سرحدوں کی خارجی نہیں بلکہ داخلی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں، آج کی کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ مجرم کہیں بھی ہوں، قانون ان تک ضرور پہنچے گا، بارڈر زار

نیویارک (خصوصی رپورٹ)امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز (ایچ ایس آئی) نیویارک نے بارڈر زار ٹام ہومن، نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، پولیس کمشنر جیسیکا ٹش اور ڈپٹی مئیر پبلک سیفٹی ڈاٹری ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس میں “ٹرین دے اراگوا” نامی خطرناک بین الاقوامی گینگ کے خلاف بڑے پیمانے پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا اعلان کیا۔اس کیس میںجسٹس ڈیپارٹمنٹ کے سادرن ڈسٹرکٹ کی جانب سے جاری کردہ فردِ جرم کے تحت گینگ کے 27 مشتبہ ارکان پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان جرائم میں ریکیٹیرنگ (منظم جرائم کی سرپرستی)، انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال، منشیات کی اسمگلنگ، ڈکیتی، اور کار جیکنگ شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ “ٹرین دے اراگوا” گینگ، جو اصل میں وینزویلا سے تعلق رکھتا ہے، امریکا میں بھی اپنے قدم جما چکا ہے اور اس کے کارندے نیویارک جیسے بڑے شہروں میں خطرناک جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ٹام ہومن نے اس موقع پر کہا: “ہم امریکا کی سرحدوں کی حفاظت صرف باہر سے نہیں، بلکہ اندرونی سطح پر بھی کر رہے ہیں۔ آج کی کارروائی ایک واضح پیغام ہے کہ مجرم کہیں بھی ہوں، قانون ان تک ضرور پہنچے گا۔
میئر ایرک ایڈمز نے ایچ ایس آئی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیویارک سٹی عوام کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے، اور ایسے خطرناک نیٹ ورکس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ فردِ جرم ایک اہم قدم ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی، ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر نیویارک کو محفوظ بنانے کے لیے متحرک اور متحد ہیں۔

https://x.com/HSINewYork/status/1914833436671398308

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button