پاکستان

امریکہ میں غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو عارضی لیگل سٹیٹس دیا جائے

امریکی کانگریس وومین ایوٹ کلارک کا صدر بائیڈن اور ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے پیش نظر امریکہ میںغیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو TPSسٹیٹس دینے کا مطالبہ

نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر امریکی کانگریس وومین ایوٹ کلارک کی جانب سے امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی امیگرنٹس کہ جن کے پاس لیگل دستاویزات نہیں ہیں ، کو لیگل سٹیٹس دلوانے اور امریکہ کی پاکستان کے لئے مزید امداد کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

کانگریس وومین ایوٹ کلار ک نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور امریکی سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس لیگل سٹیٹس نہیں ہیں ،کو عارضی لیگل سٹیٹسTPS(ٹی پی ایس ) دیا جائے ۔

یہ بات انہوں نے بروکلین بورو پریذیڈنٹ انٹھونیو ری نوسو اور نیویارک سٹی پبلک جمانی ولیمز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین بھی بڑی تعداد میںموجود تھے جنہوں نے کانگریس وومین کلارک کے اقدام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا ۔

تفصیلات کے لئے یہ ویڈیو رپورٹ دیکھیں

 

 

پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما آغا صالح کا کہنا ہے کہ کانگریس وومین ایوٹ کلارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی کےلئے TPSسٹیٹس کی کوشش قابل ستائش ہے تاہم اس کوشش کو عملی شکل دلوانے کےلئے وہ کمیونٹی کے وکیل بن کر کردار ادا کرین گے

اردو نیوز یو ایس اے ،

 

Related Articles

Back to top button