" "
خبریں

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ تحائف سکینڈل سامنے آگیا

سابق وزیر اعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف کو توشہ خانہ سے کم قیمت پر خرید کر دوبئی میں مہنگے داموں فروخت کیا، شہباز شریف

اسلام آباد ( اردو نیوز ) میاں شہباز شریف کی قیادت میں قائم کولیش حکومت سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سکینڈل سامنے لے آئی ہے ۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے مطابق ، سابق وزیر اعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف جنہیں توشہ خانہ میں جمع کروادیا جاتا ہے ، کو توشہ خانہ سے کم قیمت پر خرید کر دوبئی میں مہنگے داموں فروخت کیا ہے ۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاوس میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔
وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانے میں جمع کرا دیا تھا، مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تواس میں کیا جرم ہے؟
فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے۔

Related Articles

Back to top button