" "
بین الاقوامیامیگریشن نیوز

نیویارک میں کانگریس کے سپیشل الیکشن، ٹام سوازی فاتح

ڈیموکریٹ ٹام سوازی نے ریپبلکن حریف مازی فلپ کو شکست دے دی ہے ،یہ نشست جارج سینٹوس کی کانگریس مین کی رکنیت برطرف کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں کانگریس کی خالی ہونیوالی نشست پر منگل،13فروری کو ہونیوالے الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار ٹام سوازی نے ریپبلکن حریف مازی فلپ کو شکست دے دی ہے ۔یہ نشست ریپبلکن کانگریس مین جارج سینٹوس کی کانگریس مین کی رکنیت برطرف کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جارج سینٹوس پر ایوان میں بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ کانگریشنل ڈسٹرکٹ تھری پر منگل تیرہ فروری کو کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ڈیموکریٹ ٹام سوازی آسانی سے یہ نشست جیت گئے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹام سوازی ، اسی نشست پر پہلے بھی دو ٹرم کے لئے کانگریس مین رہ چکے ہیں ۔ دو سال قبل گورنر کا الیکشن لڑتے وقت ، انہوں نے کانگریس کی تیسری ٹرم کے لئے الیکشن نہ لڑاجس کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی اور ریپبلکن پارٹی کے جارج سینٹوس یہ نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

جارج سینٹوس کے بعد اب ٹام شوازی اور ڈیموکریٹ پارٹی ، اپنی کوئی ہوئی نشست واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔اس کامیابی کی وجہ سے ریپبلکن پارٹی جس کی ایوان نمائندگان میں پہلے ہی بہت کم برتری ہے، میں مزید کمی واقع ہوگئی ہے جبکہ ڈیموکریٹس کی عددی تعداد میں ایک اور نشست کا اضافہ ہو گیا ہے ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم تعداد نے اس سپیشل الیکشن میں ٹام سوازی کو سپورٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button