پاکستان

نیویارک سٹی کے ایک لاکھ 80ہزار ٹیکسی ڈرائیورز کے لئے اچھی خبر

گذشتہ چار ماہ کے دوران چار ٹیکسی ڈرائیورز نے خود کشی کی جبکہ ییلو کیب میڈالین کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے

نیویارک ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (ٹی ایل سی ) ٹیکسی ڈرائیورز کو کئے جانیوالے ایسے جرمانے کہ جو راہ گیروں کی سیفٹی سے متعلق نہیں ہیں ، کو معاف کردے۔ کونسل مین یاڈانس راڈریگز
کونسل مین یاڈانس راڈریگز کی پیش کردہ تجویز سے ایک لاکھ 80ہزار ٹی ایل سی ڈرائیورز کو فائدہ پہنچے گا۔ان ڈرائیورز کو ٹی ایل سی کی جانب سے دو سے تین ملین ڈالرز جرمانوں کا سامنا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹی کے کونسل مین یاڈانس راڈریگز نے نیویارک سٹی کے ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن (ٹی ایل سی ) ٹیکسی ڈرائیورز کو کئے جانیوالے ایسے جرمانے کہ جو راہ گیروں کی سیفٹی سے متعلق نہیں ہیں ، کو معاف کردے۔
کونسل مین کے مطابق یہ مطالبہ نیویارک سٹی کے ٹیکسی ڈرائیورز کو درپیش موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار ماہ کے دوران چار ٹیکسی ڈرائیورز نے خود کشی کی جبکہ ییلو کیب میڈالین کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔
مسٹر راڈ ریگز نے مزید کہا کہ دن رات محنت کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور ز اور ٹیکسی انڈسٹری کے حولے سے ہم بحران کے وسط میں ہیں ۔ ان ٹیکسی ڈرائیوز میں سے بیشتر امیگرنٹس ہیں جو کہ اس ملک میں بہتر مستقبل کے لئے آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری اور فرض بنتا ہے کہ ہم ٹیکسی انڈسٹری اور اس سے وابستہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے روز گار کے مستقبل کو بچائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک میں ”ٹیکسی اینڈ لیموزین کمیشن“ کی نئی کمشنر تعینات

County Credit

کونسل مین یاڈانس راڈریگز کی پیش کردہ تجویز سے ایک لاکھ 80ہزار ٹی ایل سی ڈرائیورز کو فائدہ پہنچے گا۔ان ڈرائیورز کو ٹی ایل سی کی جانب سے دو سے تین ملین ڈالرز جرمانوں کا سامنا ہے ۔
ٹی ایل سی کی سربراہ میرا جوشی کا کہنا ہے کہ وہ کونسل ممبر کی تجویز پر کھلے دل سے غور کے لئے تیار ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ویل سی پہلے ہی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ معمولی غلطیوں پر جرمانہ کرنے سے پہلے ڈرائیورز کو وارننگ دی جائے ۔اسی طرح ٹی ایل سی ڈائیور پروٹیکشن یونٹ ،ڈرائیورز کے ساتھ ان کے واجبات کی ادائیگی کے پلان کے معاملات پر بھی کام کرررہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اگر وہ جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو انہیں انڈسٹری سے فوری باہر نہ نکالا جائے ۔
واضح رہے کہ کونسل مین راڈریگز جب ڈومینیکن ریپلک سے نیویارک سٹی منتقل ہوئے تو خود بھی ٹیکسی ڈرائیور تھے ۔ ٹیکسی ڈرائیورز کے مفادات کے تحفظ کے لئے انکی طویل جدوجہد اور تاریخ ہے ۔

Related Articles

Back to top button