امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی
کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے سامنے آنے کے بعد ملک میں اموات کی تعداد اور متاثرہ افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے
نیویارک (اردونیوز ) امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، یہ تعداد جان ہاپنز یونیورسٹی کی جانب سے ظاہر کئے گئے ہیں جو کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کےا عداد و شمار کا ڈیٹا مرتب کررہی ہے ۔امریکہ ، کورونا وائرس وبا کا محور بنا رہا اور اس وبا کی وجہ سے ملک میں بڑی تعداد میں اموات ہوئیں تاہم کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے سامنے آنے کے بعد ملک میں اموات کی تعداد اور متاثرہ افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ سات لاکھ سے زائد اموات کا مطلب ہے کہ امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداددنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب بھی سب سے زیادہ ہے ۔اس صورتحال کے پیش امریکہ بھر میں شہری ، ریاستی اور وفاقی سطح پر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے لئے کوششیں تیز سے تیز تر کی جا رہی ہیں اور لوگوں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اموات سے بچنے کے لئے ویکسین لگوائیں ۔