خبریں

ہم دوبارہ ملیں گے ، ملکہ برطانیہ الزبتھ کا قوم سے خطاب

ملکہ برطانیہ شاذو نادر ہی قوم سے خطاب کرتی ہیں ، موجودہ حالات کے پیشِ نظر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے قوم سے خطاب کیا اور برطانوی قوم اور نسلِ انسانی کو کرونا وبا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے متحدہ اور متفق کردارادا کرنے پر زور دیا

لندن (اردونیوز ) ملکہ برطانیہ شاذو نادر ہی قوم سے خطاب کرتی ہیں ، موجودہ حالات کے پیشِ نظر ملکہ برطانیہ الزبتھ نے قوم سے خطاب کیا اور برطانوی قوم اور نسلِ انسانی کو کرونا وبا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے متحدہ اور متفق کردارادا کرنے پر زور دیا ۔ملکہ برطانیہ نے اپنے خطاب میں برطانوی قوم سے کہا کہ جب تک وبا ءپھیل رہی ہے ، اس وقت تک وہ اپنے گھروں میں رہیں ، ہر قسم کی احتیاط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم مشکل حالات سے گذررہی ہے ، معاشی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف وبا پر قابو پائیں گے بلکہ معاشی نقصانات کا بھی ازالہ کریں گے ۔ ملکہ برطانیہ نے برطانوی قوم کے محکم صحت کے حکام اور اہلکاروں اور فرسٹ ریسپانڈرز کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے عالمی برادری کی کاوشوں کا بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس چیلنج سے ملکر نبرد آزما ہونا ہے ۔ ملکہ برطانیہ نے کہا کہ اچھے دن واپس آئیں گے اور ہم اپنے پیاروں کے ساتھ ایک بار پھر ملیں گے اور زندگی کی رونقیں بحال کریں گے ۔

 

Her Majesty The Queen addresses the UK and the Commonwealth in a special broadcast recorded at Windsor Castle.

 

Related Articles

Back to top button