" "
امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

پاک امریکن کلچر کئیر کے زیر اہتمام تھینکس گیونگ پر ٹرکی تقسیم

کارٹریٹ ، نیوجرسی جہاں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، پر اس سال پہلی بار پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تھینکس گیونگ کے موقع پر مقامی شہریوں میں حلال ٹرکی تقسیم کی گئی

 تھینکس گیونگ پر کارٹریٹ ، نیوجرسی میں ٹرکی کی تقسیم کے انعقاد میں کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت طاہر سندھو اور ان کی تنظیم ” پاک امریکن کلچر کئیر “ اور کمیونٹی کے مقامی قائدیننے خصوصی کردار ادا کیا
طاہر سندھو کے ساتھ دیگر کمیونٹی قائدین امام بلال خان، فرحان صادق، جاوید اقبال ، محمد اورنگزیب،صغیر احمد ،ملک وقاص، محمد داؤد نے مل کر کارٹریٹ ، نیوجرسی کے مقامی شہریوں میں بلا امتیاز ٹرکی تقسیم کی

نیوجرسی (اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے کارٹریٹ جہاں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ، پر اس سال پہلی بار پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے تھینکس گیونگ جو کہ کرسمس کے بعد اہم ترین امریکی تہوار تصور کیا جاتا ہے ،کے موقع پر مقامی شہریوں میں حلال ٹرکی تقسیم کی گئی ۔تھینکس گیونگ پر کارٹریٹ ، نیوجرسی میں ٹرکی کی تقسیم کے انعقاد میں کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت طاہر سندھو اور ان کی تنظیم ” پاک امریکن کلچر کئیر “ اور کمیونٹی کے مقامی قائدین امام بلال خان، فرحان صادق، جاوید اقبال ، محمد اورنگزیب، صغیر احمد ، محمد داو¿د سمیت دیگر نے کردارادا کیا ۔

تھینکس گیونگ کے موقع پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تنظیم ” پاک امریکن کلچر کئیر “ کی جانب سے مقامی شہریوں میں ٹرکی کی تقسیم پر کارٹریٹ کے شہر یوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہی ۔ طاہر سندھو نے اپنے ساتھیوں امام بلال خان، فرحان صادق، جاوید اقبال ، محمد اورنگزیب، ملک وقاص،پینو خان ، صغیر احمد ، محمد داؤد کے ساتھ ملکر ٹرکیاں بلا امتیاز تقسیم کیں اور سب کو تھینکس گیونگ کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کارٹریٹ میں ٹرکی کی تقسیم کا جو سلسلہ جاری کیا گیا ہے ، اسے آئندہ سالوں میں بھی جاری رکھیں گے ۔

Related Articles

Back to top button