لانگ آئی لینڈ،نیویارک میں ’Texs‘چکن اینڈ برگرز کاشاندار افتتاح
Grand Opening of Texs Chicken & Burgers in Long Island, New York
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت ایاز صدیقی کے زیر انتظام لیوٹ ٹاؤن، لانگ آئی لینڈ میں ’Texs‘چکن اینڈ برگرز کا قیام
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ایاز صدیقی اور ان کے ساتھیوں کے زیر انتظام ناسا کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ کے ”لیوٹ ٹاؤن“ میں منفرد لذت اور ذائقہ کے حوالے سے اپنی پہچان رکھنے والی مشہور فاسٹ فوڈ چین ”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ کی گرینڈ اوپننگ ہو گئی ہے ۔3361ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک ، لیوٹ ٹاؤن، لانگ آئی لینڈ “ پہ واقع ”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ کا افتتاح ، اللہ تعالیٰ کے پاک نام و کلام سے ہوا۔ ایاز صدیقی نے تلاوت قرآن مجیدسے ”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ کی افتتاحی تقریب کا آغاز کیا ۔
گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، ارکان، مقامی بزنس مین اور ایاز صدیقی کے دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ایاز صدیقی کا کہنا تھا کہ ”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ کے قیام کا مقصد ، لیوٹ ٹاؤن میں لذت اور ذائقہ کے اعتبار سے اس منفرد فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے قیام کی ضرورت کو پورا کرنا ہے ۔
گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں شرکاءکی جانب سے ایاز صدیقی اور ان کے ساتھیوں کو ”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ پر مبارکباد دی گئی اور نئے بزنس کی کامیابی و ترقی کے لئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا ۔
Grand Opening of Texs Chicken & Burgers at Levittown? Long Island, New York by Ayaz Siddiqui
”ٹیکسیس چکن اینڈ برگرز “ کی گرینڈ اوپننگ کی خوشی میں پہلے دن اہل علاقہ میں فری چکن اینڈ برگرز تقسیم کئے گئے جنہیں حاصل کرنے کے لئے ریسٹورنٹ کے سامنے طویل لائنیں لگ گئیں اور مقامی لوگوں نے ”ٹیکسیس“ کے چکن اینڈ برگرز کے ذائقے کو چھکنے کے لئے لائنوں میں طویل وقت انتظار کیا ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ”ٹیکسیس“ کے چکن اینڈ برگرز کے ذائقہ اور لذت کی تعریف کی گئی اور اسے لیوٹ ٹاؤن کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا گیا۔
Grand Opening of Texs Chicken & Burgers in Long Island, New York