" "
اوورسیز پاکستانیز

ٹیکساس میں مزید پناہ گزین ،آباد نہیں کریں گے، گورنر ایبٹ کا اعلان

گورنر ایبٹ کے اس اعلان کے بعد ٹیکساس صدر ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے نئے قاعدے کے تحت پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے جو کہ ”پناہ گزینوں “ کی آباد کاری کو مسترد کررہی ہے

ٹیکساس (اردو نیوز ) امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ ان کی ریاست رواں سال نئے پناہ گزینوں کو قبول نہیں کرے گی ۔ گورنر ایبٹ کے اس اعلان کے بعد ٹیکساس صدر ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے نئے قاعدے کے تحت پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے جو کہ ”پناہ گزینوں “ کی آباد کاری کو مسترد کررہی ہے ۔
واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے ستمبر میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا تھا کہ پناہ گزینوں (رفیوجیز) کو دوبارہ آباد کرنے سے پہلے ریاستوں اور بلدیات کو تحریری رضامندی دینا ہوگی۔
جمعہ کے روز ،ٹیکساس کے ریپبلکن گورنر ایبٹ نے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کو ایک خط میں کہا گیا ، “ٹیکساس نے پناہ گزینوں کی آبادکاری کے عمل میں مدد دینے میں اپنا حصہ زیادہ لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2010 کے بعد سے ، ٹیکساس میں کسی بھی دوسری ریاست کے مقابلے میں زیادہ پناہ گزین موصول ہوئے ہیں۔ در حقیقت ، اس دہائی کے دوران ، ریاستہائے متحدہ میں آباد ہونے والے تمام پناہ گزینوں میں سے دس فیصد کو ٹیکساس میں رکھا گیا ہے ۔
گورنر ایبٹ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال مئی میں تقریبا ایک لاکھ تارکین وطن کو ریاست کی جنوبی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اور ، انہوں نے کہا ، 2018 مالی سال میں ، گرفتارکئے جانیوالے افراد میں میں چین ، ایران ، کینیا ، روس اور ٹونگا کے لوگ شامل تھے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی چالیس ریاستیں جن میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گورنرز ہیں، نے عندئیہ دیا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں پناہ گزینوں کو بسانے کے لئے تیار ہیں.

Texas will not accept refugees, Governor Greg Abbott

Related Articles

Back to top button