پاکستانامیگریشن نیوزکالم و مضامین

ٹیکساس : 13ہزار “مائیگرنٹس “ بسوں میں واشنگٹن ، نیویارک سٹی ، شکاگو اور فلاڈیلفیا پہنچا دئیے گئے

Texas sends migrants to Democratic led cities

صدر بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی کے تحت ٹیکساس میں داخل ہونے والے ”مائیگرنٹس “(تارکین وطن، پناہ گزین) کو بسوں میں بٹھا کر چار اہم امریکی شہروں واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک سٹی، فلا ڈیلفیا اور شکاگو روانہ کر دیا گیا ۔

ٹیکساس ( محسن ظہیر سے ) ٹیکساس کے گورنر ایبٹ گریگ کی جانب سے کئے جانیوالے ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن کی اوپن بارڈر پالیسی کے تحت ٹیکساس میں داخل ہونے والے ”مائیگرنٹس “(تارکین وطن، پناہ گزین) کو بسوں میں بٹھا کر چار اہم امریکی شہروں واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک سٹی، فلا ڈیلفیا اور شکاگو روانہ کر دیا گیا ۔

 

یہ ”مائیگرنٹس “ کہ جنہیں ٹیکساس میں خوش آمدید نہیں کہا گیا کو واشنگٹن ڈی سی ، نیویارک سٹی، فلا ڈیلفیا اور شکاگو کی مقامی حکومتوں اور ریاستوں کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا ہے۔گورنر ٹیکساس کا کہنا ہے کہ ”مائیگرنٹس “ کو دوسری ریاستوں میں بھجوانے کا مقصد ٹیکساس کی کمیونٹیز پر دباو کا نہ بڑھانا ہے ۔گورنر گریگ ایبٹ نے اپنے ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ڈیموکریٹ کی قیادت والے شہروں میں مائیگرنٹس کی بسیں بسیں بھیجی جائیں ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ و ہ شہر شکاگو، نیو یارک سٹی، واشنگٹن ڈی سی، اور اب فلاڈیلفیا ہیں کہ جوصدر بائیڈن کی انتظامیہ کی “اوپن بارڈر پالیسیوں” پر توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں ۔

گورنر کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ میں ٹیکساس سٹیٹ کسی بھی سٹیٹ کے مقابلے میں بارڈر سیکورٹی کے لئے سب سے زیادہ اقدام کررہا ہے اور اس پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button