" "
پاکستانامیگریشن نیوز

پاکستان بہت جلد خطے کاٹیکنالوجی گڑھ بن کر ابھرے گا،مسعود خان

Pakistan's Tech Ascent: Ambassador Masood Khan Foresees Regional Hub Status, Highlights Growth at Washington Address

ہم خطے کے ٹیک ایکو سسٹم کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں اور مستقبل قریب میں اس خطے کا ٹیک حب بننے جا رہے ہیں، سفیرٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان کانفرنس سے خطاب

واشنگٹن ڈی سی(اردونیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں گذشتہ چند سالوں کے دوران غیر معمولی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور پاکستانی آئی ٹی مصنوعات اور سروسز امریکہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں اپنا راستہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستانی ٹیک اسٹارٹ اپس کی مالی معاونت کر رہے ہیں اور ہمارے نوجوان اپنی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کی بدولت عالمی مارکیٹ میں اپنی مخصوص شناخت بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے ٹیک ایکو سسٹم کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں اور مستقبل قریب میں اس خطے کا ٹیک حب بننے جا رہے ہیں۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے یہ ریمارکس تیس سے زائد معروف ٹیک سٹارٹ اپ کمپنیوں کے سی ای اوز اور بانیوں سے خطاب کرتے ہوئے دیے۔ پاکستانی امریکیوں کی ان کمپنیوں کی ملکیت لاکھوں ڈالر ہے اور یہ مختلف شعبہ جات بشمول سائبر سیکیورٹی، آئی ٹی، ہیلتھ کئیر ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سلوشن فراہم کر رہی ہیں۔

ملاقات میں موجود کمپنیوں میں برشنا، امریکن انسٹی ٹیوٹ آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈنگ مین سنٹر اینجلز، کیپیٹل ٹیکنالوجیز، سنیپ ریٹیل، ایکسینچر، کیپیٹل ون، بیج ایجوکیشن، ان باکس ٹیکنالوجیز،، آئیو سینٹرکس، نرس نیکسٹ ڈور، ٹیچ دا ورلڈ فاو¿نڈیشن، زگرون، جیپیٹو، ایکسٹریم لیب وغیرہ جیسی کمپنیاں شامل تھیں۔ انترپرینﺅرز کو حمایت فراہم کرنے والے معروف پلیٹ فارم پاک لانچ کے بانی علی فہد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

پاک لانچ کا منصب العین 20230 تک پاکستان کو دنیا کے ٹاپ ٹین ایکو سسٹم میں شامل کرانا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کاوش کر رہا ہے اور پاکستانیوں کے کارناموں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں کوشاں ہے۔ یہ پاکستانی کاروباری شخصیات کو مشاورت اور تربیت فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں کاروبار کے لئے مالی وسائل ، نیٹ ورکنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علی فہد نے بتایا کہ انہوں نے اپریل0 202 میں محض سات اراکین کے ساتھ وٹس ایپ گروپ پر پاک لانچ کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ اب یہ پلیٹ فارم 350,000 اراکین کی ایک کمیونٹی بن چکا ہے جس میں سرمایہ کاروں، پیشہ ور افراد اور اسٹارٹ اپ کی عالمی برادری شامل ہے۔ پلیٹ فارم نے اب تک 90 سٹارٹ اپس کی مدد کی ہے اور 90 ملین ڈالر سے زیادہ جمع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک لانچ ستمبر 2024 میں سان فرانسسکو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گا جہاں وہ 50 پاکستانی کاروبار کو سو سرمایہ کاروں سے جوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان میں کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مشہور امریکی بزنس ٹیلی ویڑن سیریز شارک ٹینک کی طرح ایک ٹیلی ویڑن شو شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنا ر ہے ہیں۔

اس موقع پر موجود مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز اور بانیوں نے بھی اپنے تجربات سے شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے بہتر نیٹ ورکنگ، تجربات شیئر کرنے اور پاکستانی امریکیوں کی کمپنیوں کی رسائی کو وسیع کرنے کے لیے ان کو ایک چھت کے نیچے لانے کے سفیر پاکستان کے اقدام کو سراہا۔
پاک لانچ کو ایک اہم اور نتیجہ خیز اقدام قرار دیتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے علی فہد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ علی فہد مخترع ہیں جنہوں نے کسی معاونت کے بغیر اپنے پلیٹ فارم کو شروع کیا اور اسے ایک طاقت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اس اقدام نے پاکستان میں ٹیک اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اس سے ہمارا اعتماد بڑھا ہے۔ملاقات کے دوران مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس میں بہت بڑا انسانی سرمایہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔
سفیر پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل کے اہم کردار کو بھی خاص طور پر اجاگر کیا جو مختلف شعبوں خصوصاً آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔
میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی سفارتخانہ پاک،امریکی تاجروں اور ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے جوڑنے کا کام کرے گا۔ٹیک کمپنیوں کے سی ای اوز اور بانیوں پر زور دیتے ہوئے کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں سفیر پاکستان مسعود خان نے ان کو پاکستان کے سفارت خانے کی طرف سے ہر ممکن سہولت کاری اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Pakistan’s Tech Ascent: Ambassador Masood Khan Foresees Regional Hub Status, Highlights Growth at Washington Address

Related Articles

Back to top button