امیگریشن نیوزبین الاقوامی

کیا آپ ٹیکس ری فند کی توقع کررہے ہیں ؟

Taxpayer Woes: Average Refunds Down by Almost 10% for 90 Million Filers

امکان ہے کہ گذشتہ سال (یا سالوں) کی ناسبت اس سال آپ کو کم ٹیکس ریفنڈ حاصل ہو ۔اور جو ٹیکس ری فنڈ حاصل ہو گا بھی ، افراط زر کی وجہ سے اس کی قدر شاید وہ نہ ہو کہ جو گذشتہ سال یا سالوں میں تھی

نیویارک (اردونیوز) کیا آپ اس سال ٹیکس فائل کرنے کے بعد آئی آر ایس سے ٹیکس ری فنڈ کی توقع کررہے ہیں ؟تو اس سوال کا جواب ہے کہ امکان ہے کہ گذشتہ سال (یا سالوں) کی ناسبت اس سال آپ کو کم ٹیکس ریفنڈ حاصل ہو ۔اور جو ٹیکس ری فنڈ حاصل ہو گا بھی ، افراط زر کی وجہ سے اس کی قدر شاید وہ نہ ہو کہ جو گذشتہ سال یا سالوں میں تھی ۔

امریکی خبر رسال ادارے کی رپورٹ کے مطابق مارچ تک ٹیکس فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان جن کی تعداد 9کروڑ بنتی ہے ، کو گذشتہ سال کی نسبت دس فیصد کم ٹیکس ری فنڈ حاصل ہوا ہے ۔آئی آر ایس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایسے ٹیکس دہندگان کہ جن کو ٹیکس ریفنڈ ملا ہے ، کو اوسطً تین سو ڈالرز کم ٹیکس ری فنڈ ملا ہے ۔

ایث اینڈ آر بلا ک کی چیف ٹیکس آفیسر کیتھی پکرنگ کا امریکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بہت سے ایسے خاندان کہ جن کو ٹیکس ریفنڈ ملتا ہے ، کےلئے سال میں ایک بار یہ ایک بڑی آمدن ہوتی ہے ۔کیتھی پکرنگ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ٹیکس دہندگان کے لئے جو رعایات اور فوائد تھے ، ان کی معیاد ختم ہونے کی وجہ بھی ٹیکس ریفنڈ میں کمی کی ایک بڑی وجہ بنی ہے۔

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button