میاں قمرالدین اور میاں نعیم کا رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کے اعزاز میں استقبالیہ
استقبالیہ میں دوست احباب اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت، طارق سبحانی کو استقبالیہ میں آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا
نیویارک سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے دوستوں اور ساتھیوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے الیکشن میں امریکہ سے بیٹھ کر میری ہر ممکن سپورٹ کی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، طارق سبحانی
تقریب میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، میاں قمر الدین اور میاں نعیم کااستقبالیہ میں شرکت کرنیوالے دوست احباب کا شکرئیہ
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات میاں قمر الدین اور میاں نعیم کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طارق سبحانی کے اعزاز میں یہاں استقبالیہ دیا گیا ۔استقبالیہ میں میاں قمر الدین اور میاں نعیم کے دوست احباب اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان رانا سعید، شبیر گل،جاوید ملک، ملک خرم، چوہدری اسلم، جاوید گوندل، نئیر گوندل، اعجاز جمشید، محمد شہباز، محمد عرفان کھوکھر ، چوہدری سرفراز احمد، ملک زبیر، محمد اسلم، محمد عثمان،میاں رضوان، میاں صہیب، میاں فیضان،میاں زمان، میاں عبدالرحمان، میاں آفتاب، ملک مبشر اقبال، غلام باہو، میاں دانش نے شرکت کی ۔ طارق سبحانی کو استقبالیہ میں آمد پر گلدستہ پیش کیا گیا اور خوش آمدید کہا گیا۔
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری طارق سبحانی نے اپنے میزبانان میاں قمر الدین اور میاں نعیم کا شکرئیہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ میں نیویارک سمیت امریکہ بھر میںبسنے والے دوستوں اور ساتھیوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے الیکشن میں امریکہ سے بیٹھ کر میری ہر ممکن سپورٹ کی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور ان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ۔