پاکستان

افغانستا ن،اشرف غنی چلے گئے،طالبان آگئے

صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے ہیں جبکہ طالبان جن کا ملک کے 34میں سے 25صوبوں پر کنٹرول تھا، انہوں نے افغانستان کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے

کابل (اردونیوز ) افغانستان کی صورتحال میں اتوار کے روز اس وقت ڈرامائی صورتحال پیش ہوگئی ہے کہ یہ خبریںسامنے آئیں کہ صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر تاجکستان چلے گئے ہیں جبکہ طالبان جن کا ملک کے 34میں سے 25صوبوں پر کنٹرول تھا، انہوں نے افغانستان کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اشرف غنی کو سابق صدر کہا ہے ۔امریکہ کی جانب سے افغانستان سے اپنے سفارتی عملے کو نکالنے کا عمل سخٹ سیکورٹی انتظامات میں جاری ہے ۔
امریکی سفارت خانے سے عملے کو نکالنے کا ا?پریشن جاری رہا، امریکی شہریوں کو شینوک ہیلی کاپٹرز میں ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کا احترام کریں گے، یقین دلاتے ہیں کہ افغان شہریوں کی جان و مال محفوظ ہے۔اشرف غنی کے ملک چھوڑنے کے بعد سوال اٹھا کہ اقتدار کی پ±رامن منتقلی کون یقینی بنائے گا؟جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق تاہم سابق صدر حامد کرزئی نے کہ اشرف غنی کے بعد افراتفری اور بے چینی پر قابو پانے کے لیے تین رکنی رابطہ کونسل بنادی گئی ہے۔

 

Taliban takes control of Afghanistan

Related Articles

Back to top button