پاکستانصحت و سائنس

لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے کانگریس مین نک لالوٹا کی پاکستانی کمیونٹی کو اہم یقین دہانیاں

Tahira Din Hosts Community Reception Honoring Congressman Nick LaLota

”پاور “ تنظیم کی چئیر پرسن طاہرہ دین اور نوب دین کا کانگریس مین نک لالوٹ کے اعزا زمیں کمیونٹی استقبالیہ

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاور“ کی چئیر پرسن طاہر ہ دین اور نواب دین کی جانب سے سفک کاو¿نٹی ، نویارک سے منتخب کانگریس مین نک لالوٹاکے اعز ازمیں کمیونٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ طاہرہ دین کی رہائشگاہ پر دئیے جانیوالے کمیونٹی استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کانگریس مین لالوٹا تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو طاہر ہ دین ، اعجاز بخاری سمیت دیگر نے ان کا پرتپاک استقبال کیاا ور انہیں خوش آمدید کہا ۔تقریب میں نظامت کے فرائض اعجاز بخاری نے ادا کئے ۔
طاہرہ دین نے کانگریس مین نک لالوٹا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کانگریس مین لالوٹا کے کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی آباد ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ کانگریس مین لالوٹا کا کمیونٹی سے تعلق ہے تاہم اس تعلق کو مزید فروغ کی ضرورت ہے ۔
کانگریس مین لالوٹا نے طاہرہ دین ، اعجاز بخاری سمیت دیگر کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ، مسلم سمیت امیگرنٹ کمیونٹیز کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی قائدین اور ارکان کو یقین کہ وہ اپنے کانگریشنل ڈسٹرکٹ اور واشنگٹن ڈی میں کمیونٹی کی ہر قسم کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
تقریب سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے امیدوار عامر سلطان سمیت دیگر کمیونٹی قائدین نے بھی خطاب کیا اور کانگریس مین لالوٹا کو کمیونٹی کے اہم معاملات اور مسائل سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ پانچ نومبر کوہونیوالے الیکشن میں مسٹر نک لالوٹا ایک بار پھر کانگریس مین منتخب ہو گئے ہیں اور طاہرہ دین سمیت کمیونٹی نے ان کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

Tahira Din Hosts Community Reception Honoring Congressman Nick LaLota

Related Articles

Back to top button