امریکہ میں سیاسی مضبوطی پاکستانی کمیونٹی اور پاک امریکہ تعلقات کےلئے ضروری ہے ، طاہر جاوید
خاور بیگ کا ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈپٹی نیشنل چئیر طاہر جاوید کے اعزاز میں استقبالیہ ، کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت
نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت مرزا خاور بیگ کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کے پاکستانی نژاد امریکی طاہر جاوید کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر پرتکلف استقبالیہ کا دیا گیا ۔استقبالیہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔ مرزا خاور بیگ اور شرکاءکی جانب سے طاہر جاوید کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور امریکی سیاسی نظام اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
مرزا خاور بیگ کا کہنا تھا کہ طاہر جاوید ،کمیونٹی کے لئے ایک رول ماڈل ہیں ۔ کمیونٹی کو سماجی اور کاروباری سطح کے علاوہ طاہر جاوید کی طرح امریکی سیاسی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
انہوں نے کہا کہ طاہر جاوید ، پاکستان اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے ایک اثاثہ ہیں۔ کمیونٹی کو نہ صرف ان کے نقش قدم پر چلنا چاہئیے اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہئیے
طاہر جاوید نے مرزا خاور بیگ کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیویارک کی کمیونٹی کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے ان کی بہت پذیرائی کی ۔ طاہر جاوید نے امریکہ اور امریکی سیاسی نظام میںاپنے مشاہدات اور تجربات کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کمیونٹی میں ہر سطح پر غور اور صلاح و مشورے کرتے رہنا چاہئیے کہ ہم امریکہ میں رہتے ہوئے اپنا ایسا بھرپور کردار کیسے ادا کر سکتے ہیں کہ جس سے نہ صرف ہماری کمیونٹی بلکہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کو بھی سپورٹ ملے ۔
انہوںنے کہا کہ جب ہم امریکہ میں سیاسی طور پر زیادہ مضبوط ہوں گے تو پاکستان کی بھی زیادہ بہترانداز میں خدمت کر سکیں گے ۔
Tahir Javed, Khawar Baig, DNC, Democrat Party, Pak-US Relations