خبریں

واصف حسین واصف کا شاعر طاہر حنفی کے اعزاز میں شعری نشست اور عشائیہ

طاہر حنفی ان دنوں اپنی دوسری کتاب “گونگی ہجرت” کی تقاریب پذیرائی کے لئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ گونگی ہجرت ان کا دوسرا مجموعہ کلام ہے

نیویارک (رپورٹ: فرحت ہمایوں ) پاکستان سے آئے ہوئے مہمان اور منفرد لب و لہجے کے معروف شاعر جناب طاہر حنفی کے اعزاز میں سینئر شاعر واصف حسین واصف نے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ تقریب میں نیو یارک اور نیو جرسی کی نمائندہ شخصیات اور شعراءکرام نے شرکت کی۔ طاہر حنفی ان دنوں اپنی دوسری کتاب “گونگی ہجرت” کی تقاریب پذیرائی کے لئے امریکا کے دورے پر ہیں۔ گونگی ہجرت ان کا دوسرا مجموعہ کلام ہے جبکہ اس سے قبل ان کا پہلا مجموعہ کلام “ شہر نارسا “ کے نام سے شائع ہو کر قارئین ادب میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ واصف حسین واصف نے انواع و اقسام کے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا تھا جسے شرکاءنے بےحد پسند کیا۔
عشائیے کے بعد ایک شعری نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت بہت ہی سینئر شاعر اور نقاد پروفیسر یونس شرر نے کی جو باوجود سخت علالت کے اسپتال سے کچھ وقت کی رخصت لے کر تقریب میں شریک ہوئے۔ شعری نشست کی نظامت نوجوان شاعرہ ، نثر نگار اور بہترین صلاحیتوں کی حامل فرح کامران نے کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر کرنل (ریٹائرڈ) مقبول ملک اور سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ رزاق نے بھی شرکت کی مشاعرے میں طاہر حنفی سمیت جن شعراءنے اپنا کلام سنایا ا±ن میں پروفیسر یونس شرر، محترم مقسط ندیم ، محترم واصف حسین واصف ، محترمہ پروین شیر، محترم فرحت ندیم ہمایوں، محترم الطاف ترمذی، محترم جمیل عثمان ، محترم احمد عرفان، محترم عامر بیگ،محترم ٹونی جاوید اور محترمہ فرح کامران شامل تھیں۔ مہمان خصوصی محترم طاہر حنفی نے اپنی دونوں کتابوں سے منتخب غزلیں اور نظمیں سنا کر داد تحسین سمیٹی یوں رات گئے یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Tahir Hanfi, Wasaf Hussain Wasaf

Related Articles

Back to top button