امیگریشن نیوز

نیوجرسی میں ممتاز شاعر و دانشور طاہر حنفی کی کتاب ”گونگی ہجرت“ کی تقریب پذیرائی

تقریب کا اہتمام عارف افضال عثمانی نے پاکستانی امریکن تھنک ٹنک کے تعاون سے کیا ، تقریب میں ممتاز شعراءکرام ، سکالرز اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

نیوجرسی :طاہر حنفی کی گونگی ہجرت ہماری ہی کہانی ہے بلکہ ہم سب کی کہانی ہے ہم اور آپ جو یہاں ہجرت کئے بیٹھے ہیں اور اس ہجرت کیساتھ کیا کیا دکھ اور غم سہتے ہیں

نیوجرسی (ارد و نیوز )پاکستان کے ممتاز شاعر و سکالر طاہر حنفی کے ”شہر نارسا “ کے بعد دوسرے مجموعہ کلام ”گونگی ہجرت “ کی تقریب پذیرائی یہاں پرل بینکوئٹ ہال میں منعقدہوئی جس کاے اہتمام میں کمیونٹی کی معروف صحافتی شخصیت عارف افضال عثمانی اور پاکستانی امریکن تھنک ٹنک نے خصوصی کردار ادا کیا ۔ طاہر حنفی ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ان کی کتاب ”گونگی ہجرت “ کی نیوجرسی میں تقریب پذیرائی کے علاوہ امریکہ کے اہم شہروں میں تقاریب رونمائی بھی منعقد ہو چکی ہے اور ”گونگی ہجرت“ کو تارکین وطن اور ادب کے لحاظ سے ایک منفرد اور خوبصورت مجموعہ کلام قراردیا گیا ہے۔
تقریب پذیرائی کے پہلے مرحلے میں کتاب اور طاہر حنفی کی شخصیت سے متعلق اظہارخیال کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں شعری نشست منعقد ہوئی ۔


پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف شاعر ڈاکٹرمحمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر حنفی کی گونگی ہجرت پڑھ کر مجھے ایسا لگا کہ جیسے یہ اوورسیز میں میری زندگی سے متعلق لکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی سب کچھ تو گونگی ہجرت ہے۔ ہم اور آپ ہجرت کے دے یہ دکھ سہتے رہے لیکن طاہر حنفی نے ہمت کر کے ان دکھوں اور سکھوں کو کتاب میں یکجا کر دیا ہے۔
تقریب کے میزبان عارف افضال عثمانی نے دنیائے ادب و فن، حلقہ فکر و فن اور پاکستان میں معروف صحافی محمود شام ، ناصر علی سید کے مضامین میں سے اقتسابات پڑھ کے حاضرین محفل کو طاہر حنفی کی شاعری کے رنگوں سے آشنا کیا۔


طاہر حنفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کی زندگی کے بہت پہلو ہیں جو کہ کچھ دنیا سے پوشیدہ رہتے ہیں اور کچھ وہ خود بھی انہیں آشکار نہیں ہونے دیتا ۔میں نے ”گونگی ہجرت“ میں ان پہلوو¿ں کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔مجھے ان پہلوو¿ں کو بیان کرنے میں کچھ اس وجہ سے بھی آسانی ہوئی کہ میں نے بھی امریکہ میں تعلیم و تربیت کے حوالے سے زندگی کا کچھ وقت گذارا اور یہاں سے بہت سے مشاہدات کو سمیٹ کر اپنے ساتھ لے گیا ۔
طاہر حنفی کے دیرینہ دوست راجہ رزاق نے صاحب کتاب کی شخصیت اور شاعری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طاہر حنفی ایک اچھے انسان اور بہترین شاعر ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزارہ بلکہ اپنی شاعرہ میں زندگی کے ان تمام نشیب و فراز کو قلمبند کر کے پڑھنے والوں کو ایک خوبصورت کتاب کا تحفہ دیا۔
معروف زرین یاسین نے کہا گونگی ہجرت اردو شاعری میں اہم اضافہ ہے۔ جس میں دکھ سکھ کی کہانی بھی ہے اور آنیوالے کل کی نوید بھی پڑھنے کو ملتی ہے ۔طاہر حنفی اس شاندار مجموعہ کلام پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
تقریب کے ناظم وکیل انصاری کا کہنا تھا ،شاعری اظہار کا بہترین ذریعہ ہے لیکن یہ اعزاز ہر کسی کو کہاں حاصل ہوتا ہے۔ عام طور پر انسان لکھنے اور اچھا بولنے سے قاصر نظر آتا ہے لیکن اگر کوئی شخص شاعری لکھ رہا ہے تو یہ قدرت کا اس کے لئے تحفہ ہوتا ہے۔
کتاب کی افتتاحی تقریب کے بعد محفل مشاعرہ کا افتتاح تھا۔ محفل مشاعرہ کی صدارت معروف مشاعرہ الطاف ترمذی نے فرمائی، اور نظامت زرین یاسین کے ذمہ تھی۔ جن شعراء اکرام نے اس موقع پر کلام پیش کیا، ان میں زرین یاسین کے علاوہ اویس راجہ، عامر بیگ،ڈاکٹر محمد شفیق , جمیل عثمانی ، پرویز فاروقی , یونس ہمدم، وکیل انصاری، مہمان خصوصی طاہر حنفی اور صاحب صدر الطاف ترمذی نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر حاضرین نے گونگی ہجرت کی خریداری کرتے ہوئے صاحب کتاب کے آٹو گراف لئے اور مہمانوں کی تواضح پرل بینکوئیٹ کے خوش ذائقہ کھانوں سے کی گئی۔

Video: Tahir Hanfi Book Event in New Jersey, USA

https://www.facebook.com/pn.com.pk/videos/909633559409769/

 

Related Articles

Back to top button