" "
اوورسیز پاکستانیزپاکستانخبریں

نیویارک : T20ورلڈ کپ کی مہنگی ٹکٹیں لینے والوں کو بھاری کار پارکنگ فیس بھی دینا ہوگی

New York: T20 World Cup Ticket Holders Face Hefty Parking Fees

شاہد سیکٹ ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لئے پہلے بنگلہ دیشی امپائر مقرر ہو گئے ہیں۔ ان کی تقرری کا اعلان ، آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا ہے

آئی سی سی ورلڈ کپ نیویارک میچ کےلئے 40سے200ڈالرز کار پارکنگ فیس کا اعلان،شاہد سیکٹ پہلے بنگلہ دیشی ICC T20ورلڈ کپ کے امپائر مقرر

نیویارک ( اردو نیوز ) آئی سی سی کی جانب سے تین جون سے شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پہلے بنگلہ دیشی امپائر کی تقرری اور نیویارک کے ناسا کاو¿نٹی سٹیڈیم میں کارپارکنگ فیسوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ شاہد سیکٹ ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے لئے پہلے بنگلہ دیشی امپائر مقرر ہو گئے ہیں۔ ان کی تقرری کا اعلان ، آئی سی سی کی جانب سے کیا گیا ہے ۔شاہد سیکاٹ ، ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ جو کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، میںمیدان میں اتریں گے اور دنیائے کرکٹ کے عالمی ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔47سالہ شاہد سیکاٹ نے گذشتہ سال آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے تھے ۔

نیویارک کے آآئزن ہاور پارک میں ورلڈ کپ کے لئے بنائے جانیوالے ناسا کاو¿نٹی کرکٹ سٹیڈیم کے میچوں کی ٹکٹیں ہی مہنگے داموں فروخت نہیں ہوئیں بلکہ آئی سی سی کے مطابق گاڑی میں میچ دیکھنے کےلئے آنیوالے والوں کو چالیس سے دو سو ڈالرز تک فی گاڑی پارکنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی ۔

دریں اثناءیہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ناسا کاو¿نٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہوسٹ کمیٹی کے ارکان کو بھی میچ دیکھنے کے لئے فری پاس جاری نہیں کئے گئے بلکہ انہیں کنٹرول پرائس پر فیملی ممبرز کے لئے نان ٹرانسفر ایبل ، آٹھ ٹکٹیں دی گئی ہیں ۔

New York: T20 World Cup Ticket Holders Face Hefty Parking Fees

Related Articles

Back to top button