خبریں

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو 177رنز کو ہدف

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار ہالف سنچریاں ہیں جبکہ بابر اعظم نے پاکستان ٹیم کو شروع سے مضبوط بیٹنگ سپورٹ دی

دوبئی (اردونیوز )دنیائے کرکٹ کے دو بڑی ٹیمیں، پاکستان اور آسٹریلیا آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہیں ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار ہالف سنچریاں ہیں جبکہ بابر اعظم نے پاکستان ٹیم کو شروع سے مضبوط بیٹنگ سپورٹ دی ۔ پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے اور آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے177رنز کا ہدف دیا ۔
آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچے گی جہاں اس کا مقابلہ پپہلےسے فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ پاکستان سمیت اووسیز میں موجود پاکستانیوں کی نظریں ، ٹی وی سکرین پر جمی ہوئی ہیں جبکہ میچ کی سنسنی خیزی کی وجہ سے کمزور دل پاکستانوں کا کہنا ہے کہ ان کا دل دھک دھک کررہا ہے ۔ کروڑوں کی تعداد میں پاکستانی ، ٹیم پاکستان کے لئے دعا گو ہیں ۔پاکستان متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست ہے البتہ آسٹریلیا آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے خلاف تمام 4 ناک آو¿ٹ میچز جیتا ہے۔ پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے

T20, Semi Final, Pak vs Aus

Related Articles

Back to top button