پاکستان

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کامیابی

پاکستانی ٹیم یکے بعد دیگرے ڈھیر ہوتی گئی تاہم آخری اوورز میں بلے بازوں نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیاب کروادیا

https://youtu.be/lM2w0p0MkWo

شارجہ (اردو نیوز ) پاکستانی ٹیم نے بدھ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرادیا ۔ افغان ٹیم جو کہ ایک سو انتیس سکور پر آوٹ ہو گئی نے پاکستان ٹیم کو باولنگ میں مشکل وقت دیا جس کے نتیجے میں پاکستانی بلے باز یکے بعد دیگرے باہر جاتے رہے تاہم آخری اوورز میںنسیم شاہ نے دو بالوں پر دو چھکے مار کر سنسنی خیز انداز میں ٹیم کو فتخ سے ہمکنار کر دیا ۔ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

Pakistan are through to the Asia Cup final


امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی نے پاکستانی ٹیم کی ایک اور کامیابی پر ٹیم پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔


افغانستان سے میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم ایشاءکپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب اب بھارت کو افغانستان سے میچ کھیلنا ہوگا۔ دونوں ممالک کی ٹیموں کی کوشش ہو گی کہ وہ آئندہ میچ میں کامیابی حاصل کریں ۔

 

اردو نیوز یو ایس اے

 

 

Related Articles

Back to top button