بین الاقوامی
ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آسٹریلیا نے پاکستان کا 177رنز کا ہدف 19اوورز میں حاصل کر لیا
دوبئی (اردونیوز )دنیائے کرکٹ کے دو بڑی ٹیمیں، پاکستان اور آسٹریلیا آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں ۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176رنز بنائے جس میں محمد رضوان اور فخر زمان کی شاندار ہالف سنچریاں ہیں جبکہ بابر اعظم نے پاکستان ٹیم کو شروع سے مضبوط بیٹنگ سپورٹ دی ۔ پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے اور آسٹریلیا کو کامیابی کے لئے177رنز کا ہدف دیا جو کہ آسٹریلیا نے 19اوورز میں حاصل کر لیا ۔ یوں آسٹریلیا اب فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا۔