صحافی سیدزاہد شہباز سے ان کی ہمشیرہ کی وفات ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں
مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے زاہد شہباز کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی ، دوست احباب کی شرکت و اظہار تعزیت
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن صحافی اور پاک وطن ویب ٹی وی کے پریذیڈنٹ سید زاہد شہباز کی ہمشیرہ پاکستان میں انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ۔ سید زاہد شہباز کے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی جانب سے سید زاہد شہباز سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے زاہد شہباز کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی گئی جس میں ان کے دوست احباب اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔ سید زاہد شہباز کی جانب سے ان سب دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔